منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بادالونا، ندائے پاکستان اور پاک پنجاب کتالان ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام بادالونامیں نمازِ عید الاضحی 20 دسمبر بروز جمعرات کو ادا کی جائے گی، اس بات کا فیصلہ تینوں تنظیمات کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں منہاج القرآن کے جہانگیر حسین، محمد عدنان رضا، عمیر ڈار، ندائے پاکستان کے سید اللہ خان، شہزاد علی، خلیل بٹ اور پاک پنجاب کتالان کے ذوالفقارعلی، چوہدری مظہر حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔

نمازِ عید الاضحی کے اجتماع کا انعقاد پلاثہ ختانو میں کیاجائے گا جو کہ C / Chile کائیے چلی کے آخر پر واقع ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے وہاں رمضان المبارک میں نمازِ جمعہ اور عید الفطر کے اجتماعات ہو چکے ہیں ۔ نمازِ عید الاضحی کی جماعت ٹھیک 9:30 پر ہو گی ۔نماز کے لیے آنے والوں سے التماس ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور باوضو تشریف لائیں کیونکہ وہاں وضوکی جگہ نہیں ہی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی تنظیم کی طرف سے بادالونا کی پاکستانی تنظیمات کو اتفاقِ رائے سے فیصلہ کرنے پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح اتفاق کی روایت قائم رکھتے ہوئے درست فیصلے ہی کئے جائیں گے اور کسی کی غلطی کو دلیل بنا کر غلطی نہیں کی جائے گی ۔