کتالونیا اور سپین کے دیگر علاقوں‌میں‌اس دفعہ عید الاضحیٰ ہفتہ 30 دسمبر کو منائی جائے گی اس بات کا اعلان اسلامک کونسل آف کتالونیا نے گزشتہ روز کیا جبکہ منہاج القرآن بارسلونا کے مرکز پر آج جمعۃ المبارک کے اجتماع میں کیا گیا۔

 

خطیب جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا، علامہ عبدالرشید شریفی نے بتایا کہ نمازِعید الاضحیٰ‌گزشتہ سالوں‌کی طرح‌RAVAL کے سپورٹس ہال میں‌ہی ادا کیا جائے گی، انہوں‌نے سب حاضرین سے اپیل کی کہ اس موقع پر ڈسپلن کا مظاہرہ کریں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی مشکل سے بچا جا سکے ۔ ‌

 

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے عید الاضحیٰ‌ کے موقع پر ہونے والے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اتوار 24 دسمبر کو منہاج القرآن سپین کی تمام تنظیمات کا اجلاس طلب کیا ہے ۔