22 اکتوبر بروز جمعرات کو سپین کے خود مختار علاقے کاتالونیا Catalunya کے نائب صدر Josep Lluis Carod-Rovira منہاج اسلامک سنٹر کا دورہ کریں گے ، یہ دورہ وہ منہاج القرآن بارسلونا کی خصوصی دعوت پر کر رہے ہیں جس کا مقصد ہر سال منہاج القرآن بارسلونا کے زیر اہتمام ہونے والے Open Door Session کا افتتاح کرنا ہے ۔ کاتالونیا کے نائب صدر کے ہمراہ اس موقع پر DG مذہبی امور، سیکریٹری امیگریشن اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران شرکت کریں گے ۔

منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کے صدر محمد اقبال چوہدری نے نظامت نشر و اشاعت کے ساتھ اپنی گفتگو میں بتایا کہ منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے سال میں مختلف مواقع پر Open Door Session کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کے دوران مساجد کے دروازے ہر مذھب سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کھول دیے جاتے ہیں تاکہ وہ یہاں آ کر اسلام کے بارے درست معلومات حاصل کریں ۔انہوں نے بتایا کہ کھلے دروازوں کا یہ سیشن بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ، سیشن کی افتتاحی تقریب میں کاتالونیا کے نائب صدر Carod-Rovira اور پاکستانی قونصلر جنرل ایاز حسین سید کے علاوہ مقامی صحافی و ٹیلی ویژن چینلز کے نمائندگان، مقامی سیاسی جماعتوں کے سربراہان، پولیس اور بلدیہ بارسلونا کے نمائندگان، پاکستانی تنظیمات کے صدور و ناظمین اور پاکستانی صحافی بھی شرکت کریں گے ، پروگرام کا آغاز شام 6:45 پر ہو گا جس میں شرکت کی دعوت عام ہے ۔

یاد رہے کہ اسی سال مئی کے مہینہ میں کاتالونیا کے صدر Jose Montilla بھی منہاج اسلامک سنٹر کا دورہ کر چکے ہیں اور اس طرح منہاج اسلامک سنٹر کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ سب سے بڑی سرکاری شخصیت نے ایک مسجد کا دورہ کیا ۔

خوش آمدید کا اشتہار