پاکستانی سماجی اور سیاسی تنظیموں کے ساتھ ساتھ مقامی اعلیٰ سرکاری شخصیات کی شرکت

22دسمبر 2011ء بروز جمعرات ، منہاج مصالحتی کونسل سپین کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے یومِ پیدائش کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیمات کے نمائندوں، سپانش سماجی تنظیمات کے ممبران اور اعلیٰ سرکاری عہدیداران نے شرکت کی ،منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ اہتمام ہونے والی اس تقریب میں مسلمان اورمسیحی کیمونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے بین المذاہب ہم آہنگی ، محبت اور یگانگت کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔ بارسلونا، سپین کی تاریخ میں یہ پہلا موقعہ تھا کہ کسی اسلامی مذہبی پلیٹ فارم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سرکاری عہدیداران کی اتنی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں مہمانانِ گرامی نے اپنے خطاب کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت کا کیک کاٹا ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے مقامی سرکاری عہدیداران کو ان کی احسن خدمات کے صلہ میں شیلڈ یں بھی پیش کی گئیں۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

استقبالیہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی ، علامہ عبد الرشید شریفی امیر تحریک،صدر مرزا محمد اکرم بیگ، نائب صدر حاجی زاہد اختر زاہدی، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی ، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری اور صدر مجلس شوریٰ حاجی ارشد محمود نے تمام معزز مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا ، انہیں پھول پیش کئے اور ان کی آمد کو خوش آئند قرار دیا ۔


شرکاء

تقریب میں مندرجہ ذیل مہمانانِ گرامی قدر نے شرکت کی :

Montserrat Garcia گورنر کاتالونیا
Joan Rangel ممبر پارلیمنٹ (کانگریس)و سابق گورنر کاتالونیا
Xavier Puigdollers ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور، حکومتِ کاتالونیا
Carles Marti ممبر پارلیمنٹ(سینیٹ)و سابق ڈپٹی مئیر بارسلونا
مسعود خان راجہ قونصل جنرل پاکستان بارسلونا ، سپین
Francesc Torradeflot ڈائریکٹر Unescoکاتالونیا
Jordi Lopez سابق ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور، حکومتِ کاتالونیا
Darby A. Parliamentامریکن قونصل برائے سیاسی امور بارسلونا، سپین
Merce Homs ڈپٹی مئیر بارسلونا
Xavier Cureus سربراہ مقامی پولیس
Josep Maria پادری، مقامی چرچ
Jose Maria Sala نمائندہ سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا
جاوید اقبال گل نمائندہ ، پاکستانی مسیحی کیمونٹی
Roger Marcet ڈائریکٹر سمندری عجائب گھر بارسلونا

ان کے ساتھ ساتھ پاکستانی کیمونٹی کے سیاسی اور سماجی رہنماء بھی موجود تھے جن میں :
عبد الغفار مرہانہ (صدر پاک فیڈریشن سپین)، حافظ عبد الرزاق (سیکریٹری جنرل پاک فیڈریشن سپین)، طارق حفیظ عباسی (صدر کاتالان فیڈریشن)، جاوید مغل (چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ہم وطن)،کامران برکت (آواز بارسلونا)، شفقت علی رضاء (چیف ایڈیٹر پاک نیوز)، راجا شفیق کیانی(ڈائریکٹر ریڈیو پاک سلونا)، ممتاز منیر سہوترہ(چیف ایڈیٹر ڈیلی انصاف)، حق نواز چوہدری (چیف ایڈیٹر ڈیلی کشمیر ویو)، ڈاکٹر قمر احسان (چیف ایڈیٹر ڈیلی دوست)، ارشد نذیر ساحل(ڈپٹی ایڈیٹر ہفت روزہ ہم وطن)، چوہدری مظہروڑائچانوالہ(صدر پاک پنجاب کاتالان ایسوسی ایشن) ، پرویز اختر جانی (صدرعوامی مسلم لیگ سپین)، منظور حسین شمس (پاکستان مسلم لیگ ن سپین)، مزمل حسین باجوہ (پاکستان مسلم لیگ ن سپین)، چوہدری طارق گجر (سماجی کارکن)، ظفر اقبال حسن (معروف صحافی)، قاری عبد الرحمان (ڈائریکٹر عادل تندوری ریسٹورنٹ)، چوہدری طارق مہدی (صدر اینٹی کرائسس ایسوسی ایشن) اور رضوان کاظمی (بیورو چیف پاک نیوز) سمیت بہت سے پاکستانی اور مقامی کیمونٹی کے خواتین و حضرات شامل تھے۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

پروگرام

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے حاصل کی تقریب میں نقابت کے فرائض منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے سر انجام دیے جنہوں نے گورنر کاتالونیا ، ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور، پاکستانی قونصل جنرل، امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا، سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، مقامی چرچ کے پادری، پاکستانی مسیحی کیمونٹی کے نمائندہ کو سٹیج پر بیٹھنے کی دعوت دی ۔

محمد اقبال چوہدری نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور بابائے قوم رحمتہ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کی تقریب گزشتہ 3سالوں سے منہاج القرآن بارسلونا کے مرکز پر منعقد کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس جگہ یہ تقریب انعقاد پذیر ہے اس کی تعمیر اور اجازت ناموں کے حصول کے وقت مقامی چرچ، سماجی تنظیمات اور حکومتی اداروں نے خصوصی تعاون کیا تھا ۔

پاکستانی مسیحی کیمونٹی کے نمائندے جاوید اقبال گل نے اپنی گفتگو میں کہا میں منہاج القرآن بارسلونا کے عہدیداران کا شکریہ اداء کرتا ہوں جنہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کی تقریب پر مجھے اور مسیحی کیمونٹی کو مدعو کیا انہوں نے سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا بھی خصوصی شکریہ اداء کیا جنہوں نے اپنے مراکز کے دروازے دیگر مذاہب کے لیے کھولے اور اس طرح اقلیتوں کو اپنایت کا احساس دلایا۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

مسعود خان راجا نے اپنا خطاب مقامی زبان کاتالان میں کیا جس میں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے منعقدہ تقریب کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے اس تقریب میں شامل ہو کر بے انتہاء خوشی محسوس ہو رہی ہے اور یہ ایک عظیم کام ہے کیونکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نبوت ہم مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے ، انہوں نے کہا کہ اس تقریب نے دونوں مذاہب کے لوگوں کو اکٹھا کر دیا ہے کیونکہ جب پاکستان بن رہا تھا تب مسلمانوں کے ہمراہ اقلیتوں نے بھی قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ ساتھ بڑھ چڑھ کر دیا تھا اور آج منہاج القرآن کی طرف سے اس تقریب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور عظیم قائد محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ منایا جانا دونوں مذاہب کے لیے انتہائی خوش آئند ہے ۔

کاتالونیا کے سابق گورنر اور سوشلسٹ پارٹی کے موجودہ پارلیمنٹیرین جوان رانجل نے اپنی گفتگو میں بھی کہا کہ مجھے آج کی تقریب میں شامل ہو کر انتہائی خوشی ہو رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات کا انعقاد معمول کے تعلقات کا اظہار اور مذاہب کے درمیان محبت اور یگانگت کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے دورِ اقتدار میں کاتالونیا (سپین) میں رہنے والے تمام لوگوں کے لیے برابری کی سطح پر کام کیا ہے کیونکہ قانون کی نظر میں تمام انسان یکساں حقوق کے حامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب وہ بطور ممبر پارلیمنٹ بھی تمام انسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے اور پاکستانی کیمونٹی اپنے تمام مسائل کے حل کے لیے مجھے اپنے ہمراہ سمجھے ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

کاتالونیا کی گورنر مونسرات گارثیا نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ آج کی تقریب ایک مذہبی تقریب ہے جس میں شرکت کر کے اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک ساتھ دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے اور کہا کہ پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد دیکھ کر بھی انہیں انتہائی خوشی ہوئی ہے ، انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ مذاہب بھی انسانیت کی برتری اور انسانوں کو حقوق فراہم کرنے کی تعلیمات دیتے ہیں اور اپنے 8سالہ دور اقتدار کے دوران میں نے بھی جتنا ممکن ہو سکا تارکینِ وطن کو ان کے حقوق دینے کے لیے کام کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے پاکستانی کیمونٹی کے نمائندوں کی جتنی بھی ملاقاتیں ہوئیں وہ مسائل اور ان کے حل کے موضوعات پر ہوئیں جبکہ آج کی تقریب میں بطور مہمان سب کی خوشیوں میں شامل ہو کر مجھے زیادہ مسرت ہو رہی ہے ۔

مقامی چرچ کے پادری خوسے ماریا نے کہا کہ مسلمان اور مسیحی ایک خدا کو مانتے ہیں ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام انسانیت کے لیے امن اور محبت اور باہمی تعاون کا پیغام لے کر آئے تھے اور آج ہم اس تقریب کے ذریعے اسی پیغام کو آگے بڑھا رہے ہیں ، ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ مسلمان بھائیوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کی تقریب کا انعقاد کیا اور ہمیں اس میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے ۔

حکومت کاتالونیا کے ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور شابی ایر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے منعقدہ تقریبات میں شامل ہو کر مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے اس سے پہلے میں اوپن ڈور سیشن (بادالونا) اور عید الاضحی میں شریک ہو چکا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں مسلمانوں اور مسیحیوں کی کثیر تعداد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں مذاہب میں بہت سی اقدار مشترک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی تمام انسانوں کا بنیادی حق ہے جس کے لیے کسی پروٹوکول یا خصوصی قوانین کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے اور میں بطور ڈی جی مذہبی امور اسی کام کے لیے کوشاں رہوں گا ۔

کاتالونیا پولیس Mossos d'Esquadraکے مقامی سربراہ Xavier Creusنے اپنی گفتگو میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ایسی تقریبات اچھی ہمسائیگی کو فروغ دینے کے لئے بہت معاون ثابت ہوتی ہیں ۔


اعزازات(شیلڈز)

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے موجودہ گورنر محترمہ مونسرات گارثیا اور سابق گورنر جوان رانجل کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں ۔ سابق گورنر کو شیلڈ قونصل جنرل مسعود خان راجا نے پیش کی جبکہ گورنر کو شیلڈ سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین محمد نواز کیانی نے پیش کی ۔ شیلڈز وصول کرتے ہوئے گورنر کاتالونیا محترمہ مونسرات گارثیا نے کہا کہ یہ شیلڈ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گی ، سابق گورنر نے کہا کہ 2004تک تارکین وطن سے جو غیر انسانی سلوک ہوتا تھا اس کے خاتمے کے لیے میں نے حتی المقدور کوشش کی جس کے تحت تارکین وطن کے لیے نئے دفاتر کی تعمیر کئے گئے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ تمام کام ہمارے فرائض میں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ انہیں شیلڈ وصول کرتے ہوئے خوش گوار حیرت ہو رہی ہے جو کہ کسی اعزاز سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور ممبر کانگریس (پارلیمنٹ) آئندہ بھی تمام کیموٹیز کے لیے کام کرتا رہوں گا ۔

اختتام

تقریب کے اختتامی حصے میں مہمانانِ گرامی نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت کی خوشی میں کیک کاٹے جس کے بعد تمام شرکاء کی کیک ، مٹھائی اور مشروبات سے تواضع کی گئی ۔محمد اقبال چوہدری نے تمام شرکاء اور معزز مہمانوں کا فرداً فرداً شکریہ اداء کیا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے منعقد کی گئی اس تقریب کو جہاں پاکستانی کیمونٹی کے معززین نے سراہا وہاں مقامی کیمونٹی کے معززین نے بھی خوب صورت الفاظ میں اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی انتظامیہ کو اتنی اچھی تقریب منعقد کرنے پر مبارک باد دی ۔

Photo06.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Photo09.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Photo27.jpg

Photo37.jpg

Photo38.jpg



رپورٹ: نوید احمد اندلسی ،سیکریٹری جنرلMQIسپین