منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر اہتمام 24 دسمبر بروز جمعرات کو شام 5:45 پر (بعد نماز مغرب)منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں میلاد حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور یوم پیدائش بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔

بارسلونا سپین میں اپنی نوعیت کی اس پہلی تقریب میں مقامی مسلم کیمونٹی کے علاوہ پاکستانی مسیحی کیمونٹی اورمقامی چرچ کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے ۔ منہاج القرآن بارسلونا کی طر ف سے اس پروگرام میں شرکت کی دعوت عام ہے ، خواتین کے لیے شرکت کا باپردہ انتظام ہو گا۔

پروگرام کے مطابق ، تلاوت و نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد علامہ عبد الرشید شریفی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی سیرت بیان کریں گے اور علامہ محمد عرفان رضاء بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار بیان کریں گے ۔ محفل میں نقابت کے فرائض منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری سر انجام دیں گے ۔

اشتہار بڑے سائز میں دیکھیں