حضرت عیسیٰ (ع)قائد اعظم (رح)کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں خصوصی تقریب 20دسمبر کو منعقد ہو گی
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے زیر اہتمام میلادِ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اور یومِ پیدائش بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد 20دسمبر 2012ء بروز جمعرات شام 6:00بجے (بعد نماز مغرب) منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں کیا جائے گا ۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مقامی سپانش کمیونٹی اور شہری و علاقائی حکومت کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق تقریب کا آغاز شام 6بجے اور اختتام 8بجے ہو گا، پروگرام میں تلاوتِ قرآن کریم، نعت رسول مقبول ﷺ، تقاریر، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی سیرت اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر روشنی ڈالی جائے گی اور دونوں ہستیوں کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کیک بھی کاٹے جائیں گے ۔ تقریب میں شرکت کی دعوت عام ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اور قائد اعظم (رحمتہ اللہ علیہ) کے یوم پیدائش کی مناسبت سے اس تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں پاکستانی مسلمان و مسیحی کیمونٹی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ اور انتظامیہ کے عہدیداران بھی شرکت کرتے ہیں۔
![]()


بارسلونا میں 3اگست 2012کا نماز جمعہ کا مرکزی اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام Rambla del Ravalپر واقع اسپورٹس ہال میں منعقد ہو گا جس میں منہاج القرآن بارسلونا کے امیر علامہ عبد الرشید شریفی خطاب کریں گے ۔ اسپورٹس ہال دن 1:30بجے کھل جائے گا جبکہ خطاب1:45پر شروع ہو گا ۔ انتظامیہ کی طرف سے تمام نمازیوں سے التماس کی گئی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور گھر سے باضوتشریف لائیں ۔