4 جون بروز جمعرات شام 18:30 بجے بارسلونا یونیورسٹی Universitat de Barcelona میں علامہ ظل عمر القادری اسلام اور انسانی حقوق کے موضوع پر خطاب کریں گے ۔

علامہ ظل عمر قادری کے ساتھ اس پروگرام میں بارسلونا یونیورسٹی میں اسلامی اور عربی سٹڈیز کی پروفیسر Dolors Bramon اوربارسلونا آتونوما یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسر Laura Feliu بھی خطاب کریں گے ۔ مقررین کی تقاریر کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی ہو گا ۔ اس پروگرام میں موڈریشن کے فرائض بارسلونا یونیورسٹی کے پروفیسر Alberto Lopez سر انجام دیں گے ۔ پروگرام میں ہسپانوی اور انگریزی تراجم کی سہولت بھی موجود ہوگی ۔

منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا اور منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے تمام پاکستانی خواتین و حضرات بالخصوص ہسپانوی اور انگریزی زبان جاننے والوں کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

5 جون بروز جمعۃ المبارک شام 9:30 پر (بعد نماز مغرب ) منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (نئی مسجد) میں شان مصطفی (صلی اللہ وعلیہ وسلم) کانفرنس کے عنوان سے ایک عظیم الشان روحانی محفل کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں منہاج القرآن آئر لینڈ کے امیر علامہ ظل عمر قادری خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔نماز عشاءکے بعد محفل ذکر الٰہی بھی ہو گی ۔

منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے تمام اہل اسلام کو اس محفل میں شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے ۔


منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 31 مئی بروز اتوار کو شام 7 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہو گا ۔ اجلاس میں سوات کے متاثرین کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے کیے گئے اب تک کے اقدامات کے بارے تفصیلات بتائی جائیں گی اور اس کام کو مزید بہتر کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی، اس کے علاوہ منہاج القرآن بارسلونا کے مختلف شعبہ جات کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا، منہاج القرآن بادالونا، منہاج یوتھ لیگ سپین اور منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کے اراکین شرکت کریں گے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف اور درس قرآن کی محفل 17 مئی بروز اتوار کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہو گی ۔ محفل کا آغاز بعد نماز عصر شام 7 بجے ہو گا اور نماز مغرب تک جاری رہے گی ۔ خطاب کے لیے آئر لینڈ سے معروف عالم دین اور Noor TV کے مقرر علامہ ظل عمر قادری تشریف لائیں گے ۔ تمام اہل اسلام کو محفل میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جاتی ہے ۔

یاد رہے کہ زیادہ حاضری کے پیش نظر اس دفعہ ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل جامع مسجد منہاج القرآن (پرانی مسجد) کی بجائے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا(نئی مسجد) میں منعقد کیا جائے گی ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے ماہانہ دروس قرآن کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں ہر مہینے یورپ کے مختلف ممالک سے فاضلین درس قرآن کے لیے آیا کریں گے ۔


منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونااور اسلامک کونسل کتالونیا کے زیر اہتمام ہر سال مساجد کے کھلے دروازوں کے سیشن کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کے دوران کتالونیا کی تمام مساجد کے دروازے ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کھولے جاتے ہیں ، اس سیشن میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد مساجد کے معلوماتی دورے کرتے ہیں اور دین اسلام اور مسلمانوں کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں ۔

منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کے صدر محمد اقبال چوہدری نے نظامت نشرو اشاعت سے اپنی گفتگو میں بتایا کہ منہاج القرآن بارسلونا اور اسلامک کونسل کتالونیا کے زیر اہتمام اس مرتبہ مشترکہ طور پر مساجد کے کھلے دروازوں کے سیشن کی افتتاحی تقریب 16 مئی بروز ہفتہ کوشام 6:30 پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہو گی ۔اس تقریب میں بارسلونا اور کتالونیا کے حکومتوں سے تعلق رکھنے والے اہم عہدیداران اور اہم سیاسی شخصیات کے علاوہ خصوصی طور پر کتالونیا کے صدر Jose Montilla بھی شرکت کریں گے ۔ کتالونیا کی تاریخ میں ایسا پہلی دفعہ ہو گا کہ کسی مسجد میں انعقاد پذیر کسی تقریب میں مقامی صدر شرکت کریں گے ۔ دیگر اہم شخصیات میں سے کتالونیا کی مذہبی امور کی ڈائریکٹر Montserrat Coll، سیکریٹری امیگریشن Oriol Amoros، تاریخی مقام مونت سرات کے صدر Jordi Lopez اورسوشلسٹ پارٹی کے سیکریٹری کوآرڈینیشن Jose Maria Sala بھی شرکت کریں گے ۔ پروگرا م میں شرکت کے لیے بارسلونا میں پاکستانی قونصلر جنرل ایاز حسین سید اور مراکش کے کونصلر جنرل کو بھی دعوت دی گئی ہے ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا اور منہاج یوتھ لیگ سپین نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

More Articles ...