منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے زیر اہتمام میلادِ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اور یومِ پیدائش بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد 20دسمبر 2012ء بروز جمعرات شام 6:00بجے (بعد نماز مغرب) منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں کیا جائے گا ۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مقامی سپانش کمیونٹی اور شہری و علاقائی حکومت کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب کا آغاز شام 6بجے اور اختتام 8بجے ہو گا، پروگرام میں تلاوتِ قرآن کریم، نعت رسول مقبول ﷺ، تقاریر، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی سیرت اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر روشنی ڈالی جائے گی اور دونوں ہستیوں کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کیک بھی کاٹے جائیں گے ۔ تقریب میں شرکت کی دعوت عام ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اور قائد اعظم (رحمتہ اللہ علیہ) کے یوم پیدائش کی مناسبت سے اس تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں پاکستانی مسلمان و مسیحی کیمونٹی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ اور انتظامیہ کے عہدیداران بھی شرکت کرتے ہیں۔

کانفرنس میں بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اور دیگر شہروں سے سینکڑوں مرد و خواتین شرکت کریں گے

منہاج القرآن درآمن، ناروے کے ڈائریکٹر علامہ نور احمد نور سیرت و شہادت امام حسین (رض) پر خطاب کریں گے

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے زیر اہتمام 17ویں سالانہ شہادتِ امام حسین کانفرنس آج (25نومبر 2012ء)سہ پہر 4بجے بارسلونا شہر کے مرکزی علاقہ Raval میں واقع Museu Maritim (سمندری عجائب گھر)میں منعقد ہو گی جو کہ میٹرو لائن نمبر 3کے سٹاپDrassanesپر واقع ہے۔ کانفرنس میں بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اور کاتالونیا کے دیگر شہروں سے فرزندان و دختران اسلام سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کریں گے ۔ کانفرنس میں علامہ نور احمد نور (ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر درآمن ، ناروے) خصوصی خطاب کریں گے جبکہ نقابت کے فرائض علامہ عبد الرشید شریفی سر انجام دیں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر شرکاء میں لنگرِ حسینی بھی تقسیم کیا جائے گا۔

بادالونا میں 23نومبر، اوسپتالیت میں 24نومبر اور بارسلونا میں 25نومبر کو سالانہ شہادت امام حسینؓ کانفرنسز منعقد ہو نگی

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے سالانہ شہادت امام حسینؓ کانفرنسز کے پروگرامز کو ختمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت 23نومبر بروز جمعۃ المبارک کو بادالونا Badalonaمیں، 24نومبر بروز ہفتہ کو اوسپتالیت Hospitaletمیں اور 25نومبر بروز اتوار کو بارسلونا Barcelonaمیں سالانہ شہادت امام حسینؓ کانفرنسز منعقد ہو نگی ، جن میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر درآمن (ناروے) کے ڈائریکٹر علامہ نور احمد نور خطاب کریں گے ۔

منہاج القرآن بادالونا کے سیکرٹری جنرل عدنان رضاء کے مطابق Badalonaمیں سالانہ شہادت امام حسینؓ کانفرنس 23نومبر 2012ء بروز جمعۃ المبارک دن1بجے نماز جمعہ کے ساتھ ہی منعقد کی جائے گی ، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہو گا، جبکہ نماز جمعہ کے بعد علامہ عبد الرشید شریفی اور علامہ نور احمد نور حضرت امام حسین (رض) کی سیرت و شہادت پر خطاب کریں گے ۔ محفل کے اختتام پر لنگرحسینی بھی تقسیم کیا جائے گا ۔

منہاج القرآن اوسپتالیت کے سیکرٹری جنرل شبیر حسین گوہر کے مطابق Hospitaletمیں شہادتِ امام حسینؓ کانفرنس 24نومبر 2012ء بروز ہفتہ کو منعقد ہو گی، انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کا آغازسہ پہر4بجے ہو گا، جبکہ اختتام نماز عشاء سے قبل ہو گا ، نماز عشاء کے بعد منہاج القرآن اوسپتالیت کی طرف سے شرکاء محفل میں لنگر حسینی تقسیم کیا جائے گا ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا 10محرم الحرام کے سلسلہ میں مرکزی پروگرام 25نومبر 2012ء بروز اتوار کو سہ پہر 4بجے Museu Maritim de Barcelona کے وسیع و عریض ہال میں منعقد ہو گا جو کہ میٹرو L3کے سٹاپ Drassanesپر واقع ہے ،تلاوتِ قرآن کریم کے بعد بارسلونا اور گردو نواح سے معروف ثناء خوانان شاعری کی صورت میں آقاء دوجہاں ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت اور اہل بیت اطہار (رض) کی مناقبت پیش کریں گے ۔ بارسلونا میں یہ اس سلسلہ کی 17ویں سالانہ کانفرنس ہو گی جس کے مہمان خصوصی علامہ نور احمد نور ہونگے ۔محفل کے اختتام پر شرکاء میں تبرک بھی تقسیم کیا جائے گا ۔

سرپرست منہاج القرآن سپین محمد نواز کیانی، امیر تحریک علامہ عبد الرشید شریفی، صدر منہاج القرآن سپین مرزا محمد اکرم بیگ ، صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری اور منہاج القرآن سپین کے دیگر عہدیداران و تنظیمات کی طرف سے اہلیان بارسلونا ، بادالونا اور اوسپتالیت کو ان تمام محافل میں شرکت کی دعوت عام ہے ۔

اسپورٹس ہال میں پہلی نماز 8:30بجے، دوسری نماز 9:15بجے اور تیسری نماز 10:00بجے اداء کی جائے گی

ہسپانوی محکمہ موسمیات کی اطلاعات کے مطابق عید کی صبح موسم سرد ہو گا اوربارش بھی ہو گی

مشرق وسطیٰ ، امریکہ اور یورپین ممالک کی طرح سپین میں بھی عید الاضحی 26اکتوبر 2012بروز جمعۃ المبارک کو منائی جائے گی ، کاتالونیا کے دارلحکومت بارسلونا میں عید الاضحی کا مرکزی اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام اسپورٹس ہال El Ravalمیں منعقد ہو گا جہاں ہمیشہ کی طرح 3جماعتوں کا انتظام کیا گیا ہے ، منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اسپورٹس ہال میں پہلی جماعت 8:30بجے، دوسری جماعت 9:15بجے اور تیسری جماعت 10:00بجے اداء ہو گی جو کہ بالترتیب قاری عبد الرزاق نقشبندی، علامہ خان محمد چشتی اور حافظ محمد عمران کی اقتداء میں اداء کی جائیں گی ۔

اسپورٹس ہال کے ساتھ ساتھ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (المعروف بڑی مسجد) میں بھی عید الاضحی کی 3جماعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے جو کہ 8:30بجے،9:00بجے اور 9:30بجے اداء کی جائیں گی ۔ اسی طرح منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت Hospitaletمیں بھی عید کی 3جماعتیں ہونگی اوربادالونا Badalonaمیں عید کی جماعت وسیع گراؤنڈ میں اداء کی جائے گی جہاں 9:00 بجے ہزاروں افراد ایک ہی جماعت میں نماز عید اداء کریں گے۔

ہسپانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 26اکتوبر کی صبح بارسلونا اور گرد و نواح کے تمام شہروں (بادالونا، اوسپتالیت، سانتا کولوما، سردانیولا، سابادیژ، تیرراسا)میں موسم سرد ہو گا اور درجہ حرارت 15ڈگری ہو گا جو کہ دن کے وقت بڑھ کر 19ڈگری تک پہنچ جائے گا جبکہ سارا دن بارش کا امکان رہے گا ۔

بارسلونا ، بادالونا اور اوسپتالیت میں نماز عید کے انتظامات کے سلسلہ میں21اکتوبر 2012کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ، عید کے موقع پر اسپورٹس ہال کے اندر و باہر سیکورٹی فرائض منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوان یوسف بلال کی قیادت میں سر انجام دیں گے ۔اسپورٹس ہال میں وضو کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے نماز عید کی ادائیگی کے لیے آنے والے احباب سے باوضوآنے کی التماس کی گئی ہے ۔

بارسلونا میں 3اگست 2012کا نماز جمعہ کا مرکزی اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام Rambla del Ravalپر واقع اسپورٹس ہال میں منعقد ہو گا جس میں منہاج القرآن بارسلونا کے امیر علامہ عبد الرشید شریفی خطاب کریں گے ۔ اسپورٹس ہال دن 1:30بجے کھل جائے گا جبکہ خطاب1:45پر شروع ہو گا ۔ انتظامیہ کی طرف سے تمام نمازیوں سے التماس کی گئی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور گھر سے باضوتشریف لائیں ۔

 

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے نماز جمعہ کے اجتماعات میں بہت زیادہ نمازیوں کی آمد کے پیش نظر اسپورٹس ہال کرایہ پر حاصل کیا جاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں بھی نماز جمعہ کی 3جماعتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں پہلی جماعت2بجے، دوسری جماعت 2:45بجے اور تیسری جماعت3:30بجے اداء کی جاتی ہے ۔

More Articles ...