صدرسپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری جولائی کے وسط میں یورپ میں موجود منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مراکز کا تنظیمی دورہ کریں گے ، اس دورہ میں ان کے ہمراہ منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے علاوہ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر سید ارشد شاہ، سیکریٹری جنرل علامہ اقبال اعظم اور یورپین کونسل کے دیگر عہدیداران بھی ہونگے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین کے دورہ یورپ کے موقع پر منہاج یورپین کونسل اور دیگر ملکی تنظیمات کی طرف سے یونان، اٹلی، سپین، فرانس، بیلجیم، ہالینڈ، سویڈن، ڈنمارک ، ناروے اور جرمنی میں رفقاءکنونشن، تنظیمی تربیتی نشستیں، یوتھ لیگ اور ویمن لیگ کی تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری کے مطابق اس دورے کا مقصد یورپ میں منہاج القرآن کی تنظیمات کی طرف سے اصلاح ِ احوال امت اور بین المذاھب ہم آہنگی کے بارے جو کام کیا گیا ہے اس کا نزدیک سے جائزہ لینا ہے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا نے قریبی شہر بادالوناBadalona میں مسجد کے لیے جگہ خرید لی ہے یہ معلومات منہاج القرآن بارسلونا کی مجلسِ عاملہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران ناظم تعلقاتِ عامہ محمد اقبال چوہدری نے دیں، انہوں نے بتایا کہ 170مربع میٹر کی جگہ بادالونا کے اس علاقے میں خریدی گئی ہے جہاں پاکستان کیمونٹی کی تعداد کافی زیادہ ہے ۔

پوری تنظیم کی جانب سے محترم محمد نواز کیانی ، محترم محمد اقبال چوہدری اور منہاج القرآن بادالونا کو اس عظیم کارنامہ پر مبارک باد پیش کی گئی ۔

یاد رہے کہ بادالونا میں پاکستانیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ ابھی تک وہاں کوئی بھی ایسی جگہ موجود نہیں جہاں اکٹھے ہو کر عبادت کی جا سکے اور نئی نسل کی تربیت کی جا سکی، منہاج القرآن بارسلونا نے گزشتہ سال رمضان المبارک میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ جلد ہی بادالونا میں مسجد کی تعمیر کی جائے گی ۔بادالونا میں اس نئے مرکز کی تعمیر کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے تحت پورے ملک میں چلنے والے مراکز کی تعداد 4 ہو جائے گی ۔

گزشتہ مہینے بارسلونا کے نوجوانوں پر مشتمل تنظیم منہاج یوتھ لیگ سپین نے اصلاحِ احوالِ امت کے سلسلے میں ماہانہ شب بیداری کا آغاز کیا جس کے تحت پہلی شب بیداری 5 اپریل کو انعقاد پذیر ہوئی جس میں اہلِ بارسلونا نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی ، خطیب علامہ محمد عابد نقشبندی اور سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی قابل ذکر ہیں ۔

منہاج یوتھ لیگ سپین کے سیکریٹری جنرل رضوان علی سلطانی نے نظامتِ نشرو اشاعت سے اپنی گفتگو کے دوران بتایا کہ اس سلسلے کی دوسری ماہانہ شب بیداری کا انعقاد 3 مئی بروز ہفتہ کی شب منہاج اسلامک سنٹر برسلونا (نئی مسجد) میں بعد نمازِ عشاء(رات 11 بجے) کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ شب بیداری نمازِ عشاءکے بعد شروع ہو گی جس میں تلاوتِ قرآن کریم کے بعد محفل نعت اور محفل ذکر کا انعقاد کیا جائے گا اور بعد ازاں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو خطاب "ورفعنا لک ذکرک" بھی سنا جائے گا اس کے علاوہ نمازِ تسبیح اور تقاریر بھی ہونگی ۔
منہاج یوتھ لیگ سپین کے ناظم دعوت کامران اکرم نے اہلِ بارسلونا سے استدعا کی ہے وہ اس طرح کی محافل میں شرکت کر کے اپنے دلوں کو نورِ ایمان سے منور کریں ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا انعقاد 13 اپریل بروز اتوار کو جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں کیا جائے گا جو کہ C / Arc del Teatre 19 میں واقع ہے۔

محفل کا آغاز نمازِ عصر کے وقت (6:15 پر)ہو گا اور اس میں منہاج القرآن یونان کے خطیب علامہ محمد شہباز صدیقی خطاب فرمائیں گے جو کہ ان دنوں سپین کے دورہ پر ہیں اس کے علاوہ محفل میں حسب سابق نعت خوانی بھی ہو گی جس میں بارسلونا کے معروف ثناءخوان حصہ لیں گے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ 12 سال سے منہاج القرآن بارسلونا کے تحت ہر مہینہ محفل گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں اہلِ عقیدت کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں ۔

More Articles ...