بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ اہتمام اگست اور ستمبر کے مہینوں میں نمازِ جمعہ اسپورٹس ہال Raval میں ادا ءکی جائے گی جو کہ پریشان رمبلا Rambla del Raval کے قریب C / Sant Pau میں واقع ہے ۔

منہاج القرآن بارسلونا کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی کے مطابق اگست اورستمبر کے مہنیوں میں نماز جمعہ اسپورٹس ہال El Raval میں ادا کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس حساب سے یکم اگست، 8 اگست، 15 اگست، 22 اگست، 29 اگست، 5ستمبر، 12 ستمبر، 19 ستمبر اور 26 ستمبر کو جمعہ کی نماز کے اجتماعات اسپوٹس ہال میں ہی منعقد ہونگے۔ یکم اگست کو نمازِ جمعہ کی جماعت 2:45 پر ادا کی جائے گی جبکہ اس سے اگلی مرتبہ کا اعلان اسی دن کر دیا جائے گا، 1:30 پر اسپورٹس ہال کھل جائے گا، چونکہ اسپورٹس ہال میں وضو کی جگہ نہیں ہے اس لئے باوضو تشریف لائیں اور وقت کی پابندی کریں۔

یاد رہے کہ یکم اگست کے اجتماع میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری خطاب فرمائیں گی، اس موقع پر ان کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور منہاج یورپین کونسل کے امیرعلامہ حسن میر قادری بھی شامل ہوں گے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری یورپ کے تنظیمی دورہ کے سلسلے میں 31 جولائی بروز جمعرات کو اٹلی اور یونان کا تنظیمی دورہ مکمل کر کے بارسلونا پہنچیں گے ۔اس تنظیمی و تربیتی دورہ میں ان کے ساتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے علاوہ یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور صدر سید ارشد شاہ بھی ہونگے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس عاملہ نے اس سلسلے بارسلونا سینٹر اور بادالونا میں رفقاءکنونشن اور پیغام امن کانفرنسز کے انعقاد کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی اور یورپی قائدین بارسلونا میں قیام کرنے کے بعد 2 اگست بروز ہفتہ کو لوگرونیو جائیں گے جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین لوگرونیوکے تحت رفقاءکنونشن سے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ فرانس روانہ ہو جائیں گے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ انتظام جامع مسجد منہاج القرآن (Raval Sud) میں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل 22 جون بروز اتوار بعد نمازِ عصر منعقد ہو گی ، تلاوت کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول کے بعد منہاج القرآن بارسلونا کے امیر علامہ عبد الرشید شریفی خطاب فرمائیں گے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ 12 سال سے منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ گیارہویں شریف کی محفل کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی بر اعظمی تنظیم منہاج یورپین کونسل کا اجلاس اٹلی کے شہر بیرگامو میں 7 جون کو ہو گا ، اجلاس میں ماہِ جولائی کے وسط میں ہونے والے مرکزی قائدین کے دورہ پر گفت و شنید کے علاوہ یورپی تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کے لیے حکمتِ عملی طے کی جائے گی ۔

اجلاس میں یورپین کونسل کے تمام عہدیداران شرکت کریں گے جن میں علامہ حسن میر قادری(امیر)،سید ارشد شاہ (صدر)، علامہ اقبال اعظم (سیکریٹری جنرل)، ڈاکٹر عابد حسین (ناظم ویلفیئر)، شکیل احمد (ناظم نشرو اشاعت)، نوید احمد اندلسی(نائب ناظم نشرو اشاعت)شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ جولائی کے وسط میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی یورپ کا تنظیمی و دعوتی دورہ کریں گے ۔

More Articles ...