منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام ماہانہ محفل گیارہویں کا انعقاد 12 اکتوبر بروز اتوار کو بعد نمازِ عصر (6:00بجے) جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا (چھوٹی مسجد) میں ہوگا جس میں تلاوتِ قرآن کریم، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ علامہ عبد الرشید شریفی (امیر منہاج القرآن بارسلونا) خطاب کریں گے جبکہ محفل کے آخر میں خصوصی دعا و لنگر کا اہتمام کیا جائے گا ۔ تمام مسلمانوں کو محفل میں شرکت کی دعوتِ عام ہے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ انتظام گزشتہ 12 سال سے باقاعدہ گیارہویں شریف کی ماہانہ محفل کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

گزشتہ دنوں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں راجہ محسن نعیم (مرحوم)کی ایصالِ ثواب کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریب میں بارسلونا کی معروف کاروباری شخصیت راجہ محمد نعیم نے اپنے مقتول بیٹے کے نام پر منہاج القرآن بادالونا کی زیرِ تعمیر مسجد کے لیے 1200 یورو عطیہ دینے کا اعلان کیا ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نوا زکیانی نے راجہ محمد نعیم کو مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے پر مبارک باد پیش اس موقع پر امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے گھر کی تعمیر میں حصہ ڈالنا صدقہ جاریہ ہے ، جب تک لوگ اس مسجد میں عبادت کرتے رہیں گے تب تک ان کو ثواب ملتا رہے گا ، انہوں نے تقریب میں موجود دیگر لوگوں سے بھی منہاج القرآن بادالونا کی مسجد کی تعمیر کے لیے تعاون کی اپیل کی ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے دونوں مراکز (جامع مسجد منہاج القرآن اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا) میں زیرِ تعلیم طلباءو طالبات کے والدین کا اجلاس 30 اگست بروز ہفتہ کو منہاج اسلامک سنٹر میں ہو گا، جس میں اساتذہ کرام، قائدین منہاج القرآن بارسلونا اورد ونوں مراکز میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے والدین شرکت کریں گے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی کے مطابق اس اجلاس کا مقصدوالدین کو بچوں کی تعلیمی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرنا اور آئندہ سال کے لیے تعلیمی لائحہ عمل تیار کرنا ہے جس میں قرآن کریم کی تعلیم کے علاوہ اسلامیات ، اردو زبان اور معاشرتی علوم کی تعلیم شامل ہے ۔

یاد رہے کہ اس وقت بارسلونا میں منہاج القرآن کے مراکز میں 150 سے زیادہ طلباءطالبات زیرِ تعلیم ہیں ۔ہفتہ میں 5 دن قرآن کریم کی ناظرہ و حفظ تعلیم دی جاتی ہے اور اتوار کو 2 گھنٹے اردو زبان کی کلاس ہوتی ہے جبکہ جمعہ کے دن چھٹی ہوتی ہی۔

اس وقت جامع مسجد منہاج القرآن میںحافظ عبد الرزاق نقشبندی جبکہ نئے مرکز منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جہاں بچوں کی تعداد زیادہ ہے وہاں 3 اساتذہ کرام علامہ عبد الرشید شریفی، علامہ محمد عابد نقشبندی اور حافظ محمد اسد کی زیرِ نگرانی بچے قرآن کریم پڑھتے ہیں،اس کے علاوہ اتوار کے دن اردو زبان کی کلاس علامہ عبد الرشید شریفی، حاجی طاہر پرویز اور نوید احمد اندلسی کراتے ہیں ۔

والدین سے التماس ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر ین مستقبل کے لیے اس اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اگر کسی وجہ سے خود اس اجلاس میں حاضر ہونے سے قاصر ہیں تو اپنے نمائندے کے طور پر کسی کو لازمی بھیجیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر انتظام ہمیشہ کی طرح اس سال بھی شب برات کے موقع پر شب بیداری کا انعقاد کیا جائے گا جو ہفتہ 16 اگست اور اتوار 17 اگست کی درمیانی شب کو انعقاد پذیر ہو گی ۔محفل کا آغاز بعد نمازِ عشاءہو گا ۔

منہاج القرآن بارسلونا کے نئے مرکز C / Erasme de Janer پر ہونے والی اس شب بیداری میں تلاوتِ قرآن مجید، نعت رسول مقبول ،خطاب، صلوٰۃ التسبیح اور اجتماعی دعا ہو گی جبکہ دورانِ محفل امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی اس مبارک رات کی برکات و فضائل بتائیں گے ۔

جو حضرات روزہ رکھنا چاہیں ان کے لیے منہاج القرآن بارسلونا کی جانب سے سحری کا معقول انتظام ہو گا ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے تحت برمنگھم میں ہونے والے دورہ بخاری و مسلم میں منہاج القرآن بارسلونا کی جانب سے سرپرست محمد نواز کیانی، صدر حاجی مظہر حسین اور نائب ناظم مالیات حاجی لیاقت علی شرکت کریں گے ۔

یاد رہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیر اہتمام جامع مسجد گھمکول شریف برمنگھم میں ہونے والے اس دورہ حدیث کا آغاز 23 اگست کو جبکہ اختتام 25 اگست ہو گا ، علم حدیث کے حوالے سے اس خصوصی نشست میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہر روز 8 گھنٹے گفتگو فرمائیں گے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کی مقامی تنظیم شرکاءکی رہائش و کھانے کا انتظام کرنے گی ، اس دورہ حدیث میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے یورپ بھر سے رفقاءو فاضلین بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں ۔

More Articles ...