منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس ، اہم تنظیمی معاملات پر گفت و شنید۔
گزشتہ دنوں منہاج القرآن بارسلونا کے نئے مرکز میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس انعقاد پذیر ہوا، جس میں اہم تحریکی امور پر گفتگو کی گئی ۔
اجلاس کی صدارت صدرِ مجلسِ شوریٰ میاں برکات احمد نے کی ، انہوں نے اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے حضور پر درود و سلام بھیجنے کی فضیلت بیان کی اور شرکاءاجلاس میں ایک قرارداد پیش کی جس کے مطابق منہاج القرآن کی مجلسِ شوریٰ کا ہر ممبر روزانہ 100مرتبہ سرکارِ دوعالم کی ذاتِ با برکات پر درود و سلام کا نذرانہ بھیجا کرے گا ، صدرِ مجلس کی تجویز کو سب اراکینِ شوریٰ نے متفقہ طور پر منظور کیا اور اجلاس میں ہی اس چیز کا آغاز کیا سب نے مل کر 100/100 مرتبہ درود شریف پڑھا ۔
اجلاس کے ایجنڈا پر گفتگو کے آغاز کے لیے میاں برکات احمد نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سپین کے صدر محمد نواز کیانی کو دعوت دی انہوں نے منہاج القرآن بارسلونا سپین کے نئے مرکز کی تعمیرات کی تفصیل فراہم کیں اور مرکز کی تعمیر وغیرہ پر اب تک جو خرچہ ہوا ہے اس سے بھی سب ساتھیوں کو آگاہ کیا ۔
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل کے انعقاد کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے شرکاءنے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس دفعہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر علامہ حافظ نذیر احمد قادری کو بلایا جائے اور اس کے علاوہ اراکینِ اجلاس نے بادالونا میں بھی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انعقاد کی منظوری دی ۔
ناظمِ نشر و اشاعت نوید اصغر نے بتایا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی میلاد النبیصلی اللہ علیہ وسلم کی محفل میں عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی کی جائے گی ۔ نمازِ عشاءکے بعد نائب ناظمِ دعوت و تربیت علامہ خان محمد چشتی نے خصوصی دعا کی اور اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا)کے نئے مرکز میں انعقاد پذیر اس پروگرام کی صدارت علامہ خان محمد چشتی نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی ہم وطن اخبار کے چیف ایڈیٹر جاوید مغل صاحب تھے ۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے قاری عبد الرحمان نے کیا، منہاج یوتھ لیگ کے محمد رمیض اور عاطف احتشام نے بارگاہِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وسلم میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اور منہاج القرآن سپین کے ناظمِ لائبریری محمد قیصر چیمہ نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شان میں مشہور ترانہ (ظلمتِ آفاق میں چمکے گا طاہر قادری) پیش کیا ۔
نقیبِ محفل ناظمِ نشر و اشاعت نوید اصغر نے استقبالیہ کلمات کے لیے منہاج القرآن سپین کے سیکریٹری جنرل محمد اقبال کو دعوت دی ، انہوں نے اپنی تقریر میں مہمانانِ گرامی اور سب حاضرین کو خوش آمدید کہا اور حضور شیخ الاسلام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ وہ پاکستان کی عوام کے نہیں بلکہ پورے عالمِ اسلام کے قائد ہیں، جب وہ عرب ممالک کے دورہ پر جاتے ہیں تو وہاں کے محدث اور بڑے بڑے شیوخ ان کے ہاتھوں کو بوسہ دینا اپنے لیے باعثِ سعادت سمجھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانیوں میں یہ خرابی ہے کہ ہم کسی بھی عظیم شخص کو اس کے مرنے کے بعد پہچانتے ہیں اس کی زندہ مثال قائدِ اعظم محمد علی جناح ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمیں سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے بلکہ حقیقت کو تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔
منہاج القرآن سپین کے سابقہ صدر اور جامع منہاج کے پہلے امام علامہ خان محمد چشتی نے اپنے بیان میں کہا ہمارے لیے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہمیں منہاج القرآن کا مشن نصیب ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ جب حضور شیخ الاسلام عرب ممالک میں تشریف لے جاتے ہیں اور وہاں کے شیوخ جس طرح قائدِ محترم کا ادب و احترام کرتے ہیں تو اس قائدِ محترم کے ایک عظیم ہستی ہونے میں کوئی شک باقی نہیں رہ جاتا، انہوں نے کہا دنیا بھر میں جس طرح منہاج القرآن کی تنظیمات کام کر رہی ہیں یہ صرف اسی قائد کے فیوض و برکات کی وجہ سے ہے ۔
پروگرام کے آخری مقرر محمد قیصر چیمہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائدِ محترم وہ شخصیت ہیں جن کی پیدائش اور نام (محمد طاہر)کی بشارت خود رسول اللہ نے ڈاکٹر فرید الدین قادری کو دی تھی، انہوں نے کہا کہ قائدِ محترم کی زندگی ایک شمع کی ماند ہے جو خود تو جلتی ہے لیکن دوسروں کو روشنی دیتی ہے، ہمیں چاہیے کہ اس روشنی سے فائدہ اٹھائیں ،انہوں نے کہا کہ روزِ قیامت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم سے یہ سوال ہو سکتا ہے میں نے تم کو طاہر القادری کا زمانہ دیا تھا تم نے ان کا کتنا ساتھ دیا؟۔ 






ہفتہ 27جنوری کو صبح 10:00 بجےعلامہ جنید عالم قادری( منہاجین) بارسلونا ائیرپورٹ پر پہنےتو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین(بارسلونا) اورمنہاج یوتھ لیگ سپین نےان کا والہانہ استقبال کیا ۔
یہ اجلاس منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کےسینئر نائب صدر محترم پرویز اختر صاحب کی صدارت میں ہوا ، تلاوتِ قرآن کریم سےباقاعدہ آغاز منہاج یوتھ لیگ کےحافظ محمد اسد صاحب نےکیا اور محترم محمد قیصر صاحب نےنعتِ رسول مقبول پیش کی ۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کےسیکریٹری جنرل محترم محمد اقبال صاحب نےمیٹنگ کا آغاز کرتےہوئےسب ساتھیوں کو بتایا کہ یہ ایک مشترکہ میٹنگ ہےجس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کی تمام تنظیمات شامل ہیں ، انہوں نےسب ساتھیوں کو خوشخبری دی کہ اس دفعہ بھی عید الاضحی کی نماز RAVAL کےاسپورٹس ہال میں ہی ہوگی اس سلسلےمیں بلدیہ (Ajuntament)سےاجازت لےلی گئی ہےاس کےعلاوہ Guardia Urbana اور Mossos d'Esquadra کےافسران سےبھی بات ہو چکی ہے، پولیس بھی اس موقع پر موجود ہو گی ۔
منہاج القرآن بارسلونا کےقائدین نےاس موقع پر نماز کےلیےآنےوالوں سےاپیل کی ہےکہ وہ آتےاور جاتےوقت نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں ، گلی کےدرمیان نہ کھڑےہوں اور انتظامیہ سےتعاون کریں تاکہ ہمیں مستقبل میں کسی مسئلہ کا سامنا نہ کرنا پڑےاور اس طرح ایک اچھےملک کےشہری ہونےکا ثبوت دیں۔
