بارسلونا سنٹر میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے منہاج القرآن کا ایک مرکز 11 سال سے چل رہا ہے جبکہ نئے مرکز کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جس کا جلد ہی افتتاح کیا جائے گا اس طرح بارسلونا کے دِل (Raval) میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 2 مراکز ہو جائیں گے جو کہ ہم سب کی دینی، مذہبی، تعلیمی، سماجی اور فلاحی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بے حد ضروری ہیں ۔

بارسلونا میں نئے مرکز کے افتتاح کے بعد ہمارا اگلاٹارگٹ بادالونا، سانتا کولوما اور سن آدریان میں ایک مرکز کی تعمیر ہے ، ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری جنرل محمد اقبال نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی نظامتِ نشر و اشاعت سے اپنی گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل عرصہ 25 سال سے دنیا بھر میں دینِ حق کی ترویج اورتجدید کے لیے سرگرمِ عمل ہے ،آغاز میں ہر جگہ پر مخالفتیں اورغلط معلومات پھیلائی جاتی ہے لیکن حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نعلین پاک کے تصدق اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ مسئلے فوراً ہی حل ہو جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا دین کسی بھی انسان کا محتاج نہیں ہوتابلکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اس نے ہمیں اپنے دین کی خدمت کی توفیق دی ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین(بادالونا) کی بنیاد رکھ دی جائے گی ۔

بادالونا ، سانتا کولوما اور سن آدریان میں رہائش پذیر، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء، اراکین، وابستگان اور دین کے کام کے لیے دردِ دل رکھنے والے حضرات سے اپیل ہے کہ وہ اس بارے اپنی بہتر تجاویز و آراءکے لیے منہاج القرآن بارسلونا مرکز سے رابطہ کریں ، اگر رابطہ بذریعہ ٹیلیفون کرنا ہو تو اس نمبر پر کال کریں 933177123