Pulsa para ver la imagen a tamaño completoمنہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین او ر منہاج یوتھ لیگ اسپین کےوفد نے13جولائی کو کتالونیا کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا ۔وفد میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کےسربراہ محمد نوازکیانی، منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کےناظمِ اعلیٰ حاجی محمد اقبال ، ناظمِ نشر و اشاعت نوید اصغر اور یوتھ لیگ کےعدنان رضا شامل تھے۔ یہ دورہ کتالان پارلیمنٹ کےواحد مسلمان رکن محمد شعیب کی دعوت پر کیا گیا ، جنہوں نےوفد کےپارلیمنٹ میں پہنچنےپر استقبال کیا اور وفد کےاراکین کو پارلیمنٹ کےمختلف حصوں کا دورہ کرایا ، اور پارلیمنٹ کی عمارت کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ وفد کی اس دورہ کےدوران کتالونیا کی حکومت کی مختلف وزراءسےملاقات بھی ہوئی جن میں وزیرِ داخلہ، وزیرِ صحت شامل ہیں ۔ اس دورہ میں سوشلسٹ پارٹی کی نائب صدر سمیت حکمران پارٹی کےدیگر اعلیٰ حکام اور پارلیمنٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف سےبھی ملاقات ہوئی۔ پارلیمنٹ کےسپیکر نےبھی وفد کےاراکین کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ یہ پارلیمنٹ سب کا گھر ہے۔ تورتوسا کےمئیر اور رکن پارلیمنٹ سےملاقات میں تورتوسا میں مقیم پاکستانیوں کےمختلف مسائل پر گفتگو ہوئی ۔ وفد نےدورہ کےدوران پارلیمنٹ کی ڈائریکٹ کاروائی میں شرکت بھی کی جہاں پر مختلف قوانین پر بحث و مباحثہ اور رائےشماری جاری تھی ۔ محمد شعیب نےنوید اصغر سےاپنی گفتگو میں کہا کہ یہاں نوجوانوں کو تعلیم پر پوری توجہ دینی چاہیےاور سیاسی نظام میں حصہ بھی لینا چاہیے، یہ مستقبل کی ضرورت ہے۔ آخر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کےناظمِ اعلیٰ محمد اقبال نےمحمد شعیب کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نےپاکستانی کیمونٹی کےمسائل حل کرنےمیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo