ہفتہ 27جنوری کو صبح 10:00 بجےعلامہ جنید عالم قادری( منہاجین) بارسلونا ائیرپورٹ پر پہنےتو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین(بارسلونا) اورمنہاج یوتھ لیگ سپین نےان کا والہانہ استقبال کیا ۔
وہ بارسلونا میں اپنےقیام کےدوران یوم عاشور کےسلسلےمیں بارسلونا اور اس کےگردونواح میں ہونےوالی ہونےوالی مختلف کانفرنسز ، محافل اور تربیتی نشستوں سےخطاب فرمائیں گے، جن میں ہفتہ کو بادالونا ور اتوار کو بارسلونا میں ہونےوالی شہادت کانفرنس شامل ہیں ۔
علامہ جنید عالم قادری (منہاجین) ، جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن (لاہور) سے1992 میں فارغ التحصیل ہوئےاور اس وقت تحریکِ منہاج القرآن برطانیہ کےتحت برمنگھم میں مصطفوی مشن کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔





فُل سائز تصاویر