منہاج القرآن سپین نے نماز عید کا حتمی شیڈول جاری کر دیا، بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اور لوگرونیو میں بڑے اجتماعات ہونگے
بارسلونا میں نماز عید کا مرکزی اجتماع اسپورٹس ہال میں جبکہ بادالونا میں سکول گراؤنڈ میں منعقد ہو گا
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیمات نے نماز عید الفطر 2014ء کا حتمی شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اور لوگرونیو میں عید کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہو نگے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ناظم میڈیا محمد وقاص راجہ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ دنوں منہاج القرآن بارسلونا، منہاج القرآن بادالونا، منہاج القرآن اوسپتالیت اور منہاج القرآن لوگرونیو کی نتظیمات کے اجلاس میں نماز عید کے اجتماعات کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نماز عیدین کے اوقات کار حسب ذیل ہونگے:
![]()
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے نماز کے لیے آنے والے تمام احباب سے التماس کی ہے کہ وہ باوضو تشریف لائیں اور نماز عید کی حتمی تاریخ کی تصدیق کے لیے اتوار کی شام اپنی مقامی مساجد سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کریں یا منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج کو وزٹ کریں۔
رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQIسپین
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) نے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار اپنی ویب سائٹ پر بھی فراہم کر دیے ہیں، ایسا ان مسلمانوں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے جو بارسلونا شہر سے باہر مقیم ہیں اور سحر وافطار کے اوقات کار پر مشتمل جدول (کلینڈر) ذاتی طور پر مسجد سے آکر نہیں لے سکتے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے ہر سال رمضان المبارک میں سحری و افطاری کے ٹائم ٹیبل کے جدول (کیلنڈر) ہزاروں کی تعداد میں مفت تقسیم کیے جاتے ہیں جن پر نہ صرف افطاری اور سحری کے اوقات کار درج ہوتے ہیں بلکہ نمازپنچگانہ کے اوقات کار بھی موجود ہیں۔
سپین میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 29جون بروز اتوار ہو گا ،ا س بات کا باقاعدہ اعلان سپین کی اسلامی تنظیمات پر مشتمل فیڈریشن Ucideنے کیا جو کہ ہسپانوی اسلامک کمیشن کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ سپین میں رمضان المبارک اور عیدین کی تواریخ کا تعین سعودی کیلنڈر کے مطابق ہی کیا جا تاہے۔
12جون 2014ء بروز جمعرات شب برات کے موقع پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ نماز تسبیح کی ادائیگی اور سحری کا خصوصی انتظام کیا گیا، سینکڑوں افراد نے روزہ رکھا۔







