منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے دیگر مراکز کی طرح منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں بھی رمضان المبارک میں افطاری کا باقاعدہ اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف ممالک اور اقوام سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں فرزندانِ اسلام شرکت کرتے ہیں، روزانہ کی بنیادپر افطاری کا اہتمام منہاج القرآن بارسلونا کی نظامت اجتماعات کی کی طرف سے کیا جاتاہے جس میں نظامت کے سربراہ حاجی محمد افضل، ان کے معاونین حاجی لیاقت علی، محمد نواز قادری، محمد اکرم اعوان، محمد اصغر، محمد افضال گونل، ڈاکٹر عبدالمنان اور مقامی نوجوان رضا کارانہ خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے ہر سال بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اور لوگرونیو کے مراکز پر افطاری کا شاندار اہتمام کیا جاتا ہے جس کے انتظامات میں مقامی پاکستانی کمیونٹی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ اس کام کو بخوبی سرانجام دینے کے لیے رمضان المبارک سے قبل ہی منہاج القرآن سپین کی مقامی تنظیمات کے تحت انتظامی کمیٹیاں قائم کر دی جاتی ہیں جو کہ پورے مہینے کا شیڈول ترتیب دیتی ہیں تاکہ نظم و ضبط کے ساتھ اس مقدس فریضہ کو سرانجام دیا جا سکے۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQIسپین