منہاج القرآن بارسلونا میں تذکرہ صدیقِ اکبر کے عنوان سے محفلِ کا انعقاد یکم جولائی بروز اتوار کو کیا جائے گا
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ انتظام جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں یومِ صدیق اکبر کے حوالے سے محفل کا انعقاد اتوار یکم جولائی بعد نمازِ عصر (6:30 ) پر کیا جائے گا ، اس محفل میں ماہانہ محفلِ گیارہویں شریف بھی شامل ہو گی ۔اس موقع پر منہاج القرآن بارسلونا کے خطیب علامہ عبد الرشید شریفی سیرتِ صدیق اکبر بیان کریں گے ۔
تمام اہلِ عقیدت کو اس محفل میں شرکت کی دعوتِ عام ہے ، محفل کے آکر میں تبرک کا بھی انتظام ہو گا۔