ساتویں بین المذاہب عبادت جمعرات 30 نومبر کو Esglesia del Carme میں ‌ہو گی ۔ پانچ سال قبل شروع ہونے والے اس منفرد پروگرام کا وقت شام 7:15 پر رکھا گیا ہے۔
بارسلونا راوال میں بسنے والے سب پاکستانی لوگوں‌کو اس میں شمولیت کی دعوتِ عام ہے ۔
یاد رہے کہ اس بین المذاہب تقریب کا آغاز سن 2000 میں‌اس وقت ہوا تھا جب سینکڑوں کی تعداد میں ‌غیر قانونی تارکین وطن اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے بارسلونا کے مختلف گھرجا گھروں‌میں‌بند ہو گئے تھے، اور عیسائی پادریوں‌نے ان کے حقوق حاصل کرنے تک ان کو پناہ دی تھی ۔
اس منفرد پروگرام کے بانی Esglesia del Carme کی انتظامیہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین ہیں‌۔

اس دفعہ اس پروگرام کا موضوع

UNIDOS A LA DIVERSIDAD


یعنی

مختلف شناختوں کے ساتھ متحد

ہو گا
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی جانب سے علامہ عبدالرشید شریفی، نائب صدر چوہدری پرویز اختر، سیکریٹری جنرل محمد اقبال، ناظم نشر و اشاعت نوید اصغر، منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان اور جامع مسجد منہاج القرآن کے طلبہ شرکت کریں گے ۔
عربی مسلمانوں‌کی نمائندگی اسلامک کونسل آف کتالونیا، کیتھولک عیسائیوں‌کی ایسگلیسیا دل کارما کرے گا جبکہ اس میں‌پروٹنسٹ عیسائی اور عیسائی مذہب کے دیگر فرقوں‌کے نمائندگان بھی شرکت کریں‌گے ۔
اس بارے مزید معلومات کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین سے رابطہ کر سکتے ہیں‌ 933177123