منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کےزیرِ انتظام منہاج القرآن بارسلونا کا نیا مرکز جو کہ اس وقت زیرِ تعمیر ہے، ماہِ رمضان میںکام کرنا شروع کر دےگا ، اور وہاں پر نمازِ پنجگانہ اور صلو ۃالتراویح بھی ادا کی جائیں گی، یہ بات منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا اسپین کےسیکریٹری جنرل محمد اقبال چوہدری نےگزشتہ روز منہاج یوتھ لیگ کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےکہی۔ انہوں نےکہا کہ اس مرکز کی تعمیر کےسلسلےمیں ہمیں گزشتہ تین سالوں میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہےلیکن اللہ کےکرم ، حضور کےنعلین پاک کےتصدق اور ہمارےقائد کی دعاوں سےوہ دن بہت قریب ہیں جب اس زیرِ تعمیر مرکز میں بارسلونا کےمسلمان نماز کےلیےآ سکیں گے، ان کےبچےاپنی تعلیم کےلیےآ سکیں گی، ہماری مائیں اور بہنیں بھی اپنی محافل کا انعقاد کر سکیں گی ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کی نظامتِ نشر و اشاعت کےایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہا کہ اس مرکز کی تعمیر کےسلسلےمیں پاکستانی کیمونٹی نےجس انداز سےتعاون کیا وہ بےمثال ہےلیکن اس کےباوجود ہمیں اس کام کو تکمیل تک پہنچانےکےلیےمزید تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نےبتایا کہ تعمیر کےکاموں اور خریداری کےوقت بینک سےلیئےگئےقرضےکو اتارنےکےلیےابھی بھی 180000 یورو کی ضرورت ہے۔ جب ان سےسوال کیا گیا کہ اس نئےمرکز کےافتتاح کےبعد یہاں نماز کےعلاوہ کونسی سرگرمیاں ہونگی تو انہوں نےبتایا کہ یہاں نمازِ پنجگانہ کےعلاوہ خواتین کےلیےکلاسسز شروع کی جائیں گی، بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بھی یہاں ہو گا اور اب تک ہمیں جن پروگراموں کےلیےہال کرایہ پر لینا پڑتا تھا۔