آج 9 دسمبر کو جرمنی کے شہر اینی پتال میں منہاج یورپین کونسل کی میٹنگ ہو گی جس میں‌منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کی یورپ بھر کی تنظیمات کے نمائندے شرکت کریں گے، جن میں برطانیہ، فرانس، اٹلی، ہالینڈ، بیلجیم، ناروے، ڈنمارک، یونان اور سپین شامل ہیں ۔
اس اجلاس میں‌تحریک منہاج القرآن کے ناظمِ اعلیٰ ڈاکٹر رحیق عباسی بھی شرکت فرمائیں‌گے۔
اجلاس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے صدر محمد افضل انصاری کریں گے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی نمائندگی منہاج ویلفئیر فاونڈیشن سپین کے سربراہ اور بانی صدر محمد نواز کیانی کریں گے۔

جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں‌اتوار 3 دسمبر کو بعد نماز عصر3:45 پر ماہانہ محفل گیارہویں شریف انعقاد پذیر ہو گی ۔
محفل میں خطیب جامع مسجد علامہ عبد الرشید شریفی خطاب کریں گے جبکہ بارسلونا کے معروف نعت خوان حضرات بارگاہ رسالت مآب میں‌ہدیہ نعت پیش کریں گے۔
یاد رہے کہ 1996 میں منہاج القرآن مسجد کے قیام سے اب تک باقاعدگی سے اس ماہانہ محفل کا انعقاد کیا جاتاہے ۔

ساتویں بین المذاہب عبادت جمعرات 30 نومبر کو Esglesia del Carme میں ‌ہو گی ۔ پانچ سال قبل شروع ہونے والے اس منفرد پروگرام کا وقت شام 7:15 پر رکھا گیا ہے۔
بارسلونا راوال میں بسنے والے سب پاکستانی لوگوں‌کو اس میں شمولیت کی دعوتِ عام ہے ۔
یاد رہے کہ اس بین المذاہب تقریب کا آغاز سن 2000 میں‌اس وقت ہوا تھا جب سینکڑوں کی تعداد میں ‌غیر قانونی تارکین وطن اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے بارسلونا کے مختلف گھرجا گھروں‌میں‌بند ہو گئے تھے، اور عیسائی پادریوں‌نے ان کے حقوق حاصل کرنے تک ان کو پناہ دی تھی ۔
اس منفرد پروگرام کے بانی Esglesia del Carme کی انتظامیہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین ہیں‌۔

اس دفعہ اس پروگرام کا موضوع

UNIDOS A LA DIVERSIDAD


یعنی

مختلف شناختوں کے ساتھ متحد

ہو گا
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی جانب سے علامہ عبدالرشید شریفی، نائب صدر چوہدری پرویز اختر، سیکریٹری جنرل محمد اقبال، ناظم نشر و اشاعت نوید اصغر، منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان اور جامع مسجد منہاج القرآن کے طلبہ شرکت کریں گے ۔
عربی مسلمانوں‌کی نمائندگی اسلامک کونسل آف کتالونیا، کیتھولک عیسائیوں‌کی ایسگلیسیا دل کارما کرے گا جبکہ اس میں‌پروٹنسٹ عیسائی اور عیسائی مذہب کے دیگر فرقوں‌کے نمائندگان بھی شرکت کریں‌گے ۔
اس بارے مزید معلومات کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین سے رابطہ کر سکتے ہیں‌ 933177123

منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کےزیرِ انتظام منہاج القرآن بارسلونا کا نیا مرکز جو کہ اس وقت زیرِ تعمیر ہے، ماہِ رمضان میںکام کرنا شروع کر دےگا ، اور وہاں پر نمازِ پنجگانہ اور صلو ۃالتراویح بھی ادا کی جائیں گی، یہ بات منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا اسپین کےسیکریٹری جنرل محمد اقبال چوہدری نےگزشتہ روز منہاج یوتھ لیگ کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےکہی۔ انہوں نےکہا کہ اس مرکز کی تعمیر کےسلسلےمیں ہمیں گزشتہ تین سالوں میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہےلیکن اللہ کےکرم ، حضور کےنعلین پاک کےتصدق اور ہمارےقائد کی دعاوں سےوہ دن بہت قریب ہیں جب اس زیرِ تعمیر مرکز میں بارسلونا کےمسلمان نماز کےلیےآ سکیں گے، ان کےبچےاپنی تعلیم کےلیےآ سکیں گی، ہماری مائیں اور بہنیں بھی اپنی محافل کا انعقاد کر سکیں گی ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کی نظامتِ نشر و اشاعت کےایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہا کہ اس مرکز کی تعمیر کےسلسلےمیں پاکستانی کیمونٹی نےجس انداز سےتعاون کیا وہ بےمثال ہےلیکن اس کےباوجود ہمیں اس کام کو تکمیل تک پہنچانےکےلیےمزید تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نےبتایا کہ تعمیر کےکاموں اور خریداری کےوقت بینک سےلیئےگئےقرضےکو اتارنےکےلیےابھی بھی 180000 یورو کی ضرورت ہے۔ جب ان سےسوال کیا گیا کہ اس نئےمرکز کےافتتاح کےبعد یہاں نماز کےعلاوہ کونسی سرگرمیاں ہونگی تو انہوں نےبتایا کہ یہاں نمازِ پنجگانہ کےعلاوہ خواتین کےلیےکلاسسز شروع کی جائیں گی، بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بھی یہاں ہو گا اور اب تک ہمیں جن پروگراموں کےلیےہال کرایہ پر لینا پڑتا تھا۔

More Articles ...