منہاج یوتھ لیگ سپین کے سنیئر نائب صدر خرم شبیر نے گزشتہ دنوں بارسلونا کے مقامی ہائی سکول کا دورہ کیا اور وہاں پاکستانی طلباء و طالبات سے ملاقات کی۔ خرم شبیر نے پاکستانی طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں تعلیم کی اہمیت پر لیکچر دیا اور انہیں سپین کے نظام تعلیم کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں طلباء کو تعلیمی میدان میں کامیابی کے بعد اپنے وطن پاکستان کا نام روشن کرنے کی تاکید کی۔

یاد رہے کہ منہاج یوتھ لیگ سپین کے عہدیداران کی بڑی تعداد مختلف شعبہ جات میں مقامی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ منہاج یوتھ لیگ سپین کے تحت اس سے قبل بھی مختلف سکولوں کا دورہ کیا جاتا ہے اور وہاں موجود پاکستانی طلباء کو کامیاب زندگی گزارنے کے لیے تعلیم کی اہمیت کے متعلق آگاہی دی جاتی ہے۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیا MQIسپین