گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں محفلِ حُسن ِ نعت کے عنوان سے ایک عظیم الشان روحانی محفل کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں بارسلونا کے مشہور نعت خوانان کے شرکت کریں گے ۔

صدر منہاج یوتھ لیگ سپین احسن جاوید نے بتایا کہ نئے سال کی رات کو ہونے والی اس محفل میں نعت خوانان حضرات کے مابین 2 مقابلے ہونگے پہلے حصے میں 20 سال سے کم عمر بچے اور نوجوان شرکت کریں گے جب کہ دوسرے حصے میں 20 سال سے زیادہ عمر والے افراد حصے لیں گے ، انہوں نے بتایا کہ نمازِ عشاءکے فوراً بعد اس محفل کا آغاز ہو جائے گا جب کہ اختتام رات 2 بجے ہو گا ، محفل نعت میں پہلی، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کو منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے خصوصی انعامات بھی دئیے جائیں گے اور رات پورے 12 بجے درود و سلام کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ محفلِ نعت میں حصہ لینے کے لئے بچوں اور نوجوانوں سمیت اہل بارسلونا کی بڑی تعداد نے نام لکھوانا شروع کر دئیے ہیں ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے بارسلونا سینٹر اور قریبی علاقوں میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس رات کو خود بھی اس محفل میں شریک ہوں اور اپنے بچوں کو بھی اس نورانی محفل میں بھیجیں تاکہ وہ دیگر غیر اسلامی و غیر اخلاقی سرگرمیوں سے بچ سکیں اور اللہ تعالیٰ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت پڑھنا اور سننا بہت خوش قسمتی اور سعادت کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماحول میں اپنی اخلاقیات کو بچانے کے لیے دینی مراکز سے وابستگی بہت ضروری ہے ۔



محفل کا اشتہار