کلاس کے آغاز کے التواء کی وجہ پاکستان میں جاری انقلابی جدوجہد کے باعث اضافی مصروفیات ہیں، نوید احمدا ندلسی

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (سپین) میں ہسپانوی زبان سکھانے کی 18ویں کلاس، جس کا آغاز شیڈول کے مطابق عید الفطر کے فوراً بعد ہونا تھا اس کو یکم ستمبر 2014ء تک ملتوی کر دیا گیا ہے، اس با ت کا اعلان کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی نے گزشتہ روز منہاج القرآن بارسلونا کے اجلاس کے بعد کیا، انہوں نے بتایا کہ اس التواء کی وجہ پاکستان میں جاری انقلابی جدوجہد کی مصروفیات ہیں، انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر 2014ء کی شام 9بجے نئی کلاس میں داخلہ کے لیے قرعہ اندازی کا عمل ہو گا۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2009ء میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے سپانش زبان سکھانے کی کلاس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اور اب تک 17کلاسیں مکمل ہو چکی ہیں، ہر کلاس تقریبا 3ماہ کی ہوتی ہے جس میں اردو زبان کے ذریعے سپانش زبان بالکل مفت سکھائی جاتی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر نوید احمد اندلسی اس کلاس میں رضاء کارانہ تدریسی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

رپورٹ : محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQIسپین