گزشتہ دنوں ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں سینکڑوں مزدوروں کی ہلاکت پر ترکی سمیت دنیا بھر میں مقیم مسلمانو ں نے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستانی کمیونٹی بارسلونا کی طرف سے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے گزشتہ جمعہ کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (سپین) سے ترکی کے قومی ٹیلی ویژن چینل ٹی آر ٹی(TRT)کی لائیو نشریات میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کوئلے کی کان میں ہو نے والے دھماکہ کو بڑا سانحہ قرار دیا اور کہا کہ سپین بھر کے مسلمان اور بالخصوص پاکستانی کمیونٹی دھماکہ کے نتیجہ میں ہلاک ہو نے والو ں کے خاندانوں کے غم میں برا بر کی شریک ہے ، انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی ۔منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ اور سیکریٹری جنرل بلال یوسف نے بھی اپنی پیغام میں ترکی میں پیش آنے والے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

You need to a flashplayer enabled browser to view this YouTube video