22 مارچ 2014ء کو پاک کاتالان فیڈریشن کے زیر اہتما م کاسا دیل مار (Casa del Mar) بارسلونا میں منعقدہ یومِ پاکستان کی تقریب میں میزبان تنظیم اور بارسلونا کی باقی تنظیمات کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، منہاج ویمن لیگ سپین اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے ممبران اور عہدیداران نے بھی بھرپور شرکت کی۔ پروگرام میں شریک عہدیداران میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری جنرل بلال یوسف، منہاج القرآن بادالونا کے نائب صدر محمد قدیر احمد خان منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری، سیکریٹری جنرل احسن جاوید خان، منہاج ویمن لیگ کی نائب صدر محترمہ صفیہ شبیر، محترمہ ناظمہ ادیبہ اصغر، محترمہ عندلیب شریف اور حفصہ شبیر شامل ہیں۔

یوم پاکستان کی اس تقریب میں محمد اقبال چوہدری اور محترمہ عندلیب شریف نے خطاب کیا جبکہ قدیر احمد خان اور حفصہ شبیر نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے اردو اور کاتالان زبان میں اپنا خطاب کیا اورتمام پاکستانیوں کو یومِ پاکستان کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ جب حکمران اپنی عوام کے حقوق اُن کو نہیں دیتے تو پھر مصر، تیونس، یوکرائن اور شام جیسی مثالیں سامنے آتی ہیں، اگر پاکستانی حکمرانوں نے بھی عوام کو ان کے حقوق نہ دیے تو بعید نہیں کہ وہاں بھی ایسی ہی صورتِ حال پیدا ہو جائے۔ منہاج ویمن لیگ کی عندلیب شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم پاکستان کی حقیقی خوشی اسی دن نصیب ہوگی جب پاکستان اپنے نظریہ پر آئے گا،انہوں نے کہا کہ تمام حکمرانوں نے پاکستان کو لوٹا ہے، قائد اعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کے وقت کہا تھا کہ میرے جیب میں کھوٹے سکے ہیں بدقسمتی سے آج بھی پاکستان میں کھوٹے سکے ہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے نجات دہندہ صرف اور صرف ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں، وہی پاکستان کو علامہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سپین بھر کی پاکستانی اور مسلمان تنظیمات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا شمار صف اول کی منظم تنظیمات میں ہوتا ہے، 1995میں سپین قیام کے بعد سے لے کر اب تک مقامی بلدیات، علاقائی حکومت اور دیگر سماجی و مذہبی اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات اور کانفرنسز میں منہاج القرآن کی نمائندگی موجود ہوتی ہے۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pak-Day-2014-Photo11.JPG
Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pak-Day-2014-Photo12.JPG

Pak-Day-2014-Photo1.JPG

 

 

 

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQi سپین