Pulsa para ver la imagen a tamaño completoمنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِاہتمام سپانش زبان کی نئی کلاس کا آغاز 20 دسمبر2012 کو ہوا، داخلے کے خواہشمندافراد کی کثیر تعداد کی وجہ سے داخلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا، یہ کلاس مارچ 2013 کے اختتام تک جاری رہے گی۔

کلاس میں داخلے کے لیے رات 9 بجے کا وقت مقرر کیا گیا لیکن حسب معمول مقررہ وقت سے قبل ہی منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے سامنے امیدوار جمع ہو چکے تھے ۔ 9 بجے داخلے کے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کے بعد نوید احمد اندلسی (کلاس ٹیچر) نے امیدواروں کو پروجیکٹر سکرین کے ذریعے کلاس میں داخلے کی شرائط اور قوائد و ضوابط سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں سپانش زبان اردو زبان کے ذریعے سکھائی جاتی ہے، یہاں روزانہ حاضری لگائی جاتی ہے اور بغیر اطلاع کے چھٹی کرنے والے طالب علم کو خارج کر دیا جاتا ہے، یہاں سپانش سکھانے کے لیے سرکاری سطح پر منظور شدہ نصابی کتابیں استعمال کی جاتی ہیں۔

داخلے کے لیے طریقہ کار کے مطابق کلاس روم میں موجود تقریباً 60 امیدواروں میں پرچیاں تقسیم کی گئیں اور قرعہ اندازی کے ذریعے 30 طلباء کا انتخاب کیا گیا ۔ قرعہ اندازی اور داخلہ کے مرحلے میں کلاس کے سابق طالب علموں حاجی محمد افضل، راحیل اکرم (ایڈووکیٹ) اور محمد فہد چیمہ نے خصوصی تعاون کیا ۔

کلاس میں داخل ہونے والے طلباء کو نوید احمدا ندلسی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے خوش آمدید کہا اور اپنے استقبالیہ کلمات میں ان کو باقاعدگی کے ساتھ کلاس میں آنے اور زیادہ سے زیادہ سیکھنے اور اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔

DSC02672.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC02681.JPG

DSC02723.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC02713.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC02750.JPG