مرزا محمد اکرم بیگ ، نوید احمد اندلسی اور شفقت علی رضاء نے نئے طلباء کو خوش آمدید کہا

2جنوری 2012کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی 8ویں سہ ماہی کلاس کا آغاز ہوا جس میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلباء کی تعداد کے پیش نظر سابقہ کلاسوں کی طرح قرعہ اندازی کے ذریعے داخلہ کیا گیا ، یہ کلاس 30مارچ 2012تک جاری رہے گی ۔

2 جنوری 2012کو رات 9بجے سے قبل ہی 100سے زائد طلباء منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا پہنچ گئے، داخلے کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کے بعد نوید احمد اندلسی نے پروجیکٹر کے ذریعے تمام امید واروں کو کلاس کا مقصد اور قوائد و ضوابط بتائے جن میں کلاس میں وقت کی پابندی کرنا، بغیر کسی خاص وجہ کے چھٹی نہ کرنا اور دیگر قوائد شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ جو طالب علم ان قوائد پر پورا نہ اتر سکتا ہو وہ قرعہ اندازی میں حصہ نہ لے تاکہ کسی دوسرے کو موقعہ مل سکے اورانہوں نے تمام امیدواروں میں قرعہ اندازی کے فارم تقسیم کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے تمام طلباء کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ سپانش زبان کی کلاس گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے اور بالکل مفت ہے، انہوں نے بتایا کہ یہاں سپانش انتہائی آسان انداز اور اردوزبان کے ذریعے سکھائی جاتی ہے ۔معروف صحافی شفقت علی رضاء نے بھی تمام طلباء کو خوش آمدید کہا اور سپانش زبان سیکھنے کی ضرورت و اہمیت کو مختلف مثالوں کے ذریعے واضح کیا، انہوں نے طلباء کو بتایا کہ اس کلاس میں سپانش زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ کاتالونیا اور سپین کے قوانین ، اسلامی تاریخ اور پاکستان کے حالات حاضرہ کے بارے بھی گفتگو کی جاتی ہے جس سے کلاس کا ماحول بہت دل چسپ رہتا ہے ۔
تقسیم کردہ فارمز کو اکٹھا کرنے کے بعد قرعہ اندازی ہوئی ،جن طلباء کے نام نکلے ان کو مبارک باد دی گئی ، اور مختصر وقفے کے بعد کلاس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔
یاد رہے کہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی کلاس 2009سے جاری ہے جو کہ عام طور پر تین ماہ پر مشتمل ہوتی ہے، اردو زبان کے ذریعے سپانش زبان سکھانے کی وجہ سے اس کلاس کو بارسلونا میں بہت مقبولیت حاصل ہے اور ہر دفعہ قرعہ اندازی کے ذریعے طلباء کو داخل کرنا پڑتا ہے۔ کلاس کے قوائد و ضوابط کے تحت ہفتہ میں 5دن کلاس ہوتی ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کے دن چھٹی ہوتی ہے اس کے علاوہ کسی بھی دن چھٹی نہیں کی جاتی چاہے وہ سپین یا پاکستان میں چھٹی یا تہوار کا دن ہو۔کلاس میں طلباء کو نہ صرف سپانش زبان سکھائی جاتی ہے بلکہ کاتالونیا اور سپین کے قوانین او ر تاریخ کے بارے بھی بتایا جاتا ہے اس کے علاوہ طلباء کو مختلف تفریحی جگہوں پر سیر کے لیے بھی لیجایا جاتا ہے ۔


Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_1679.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_1703.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_1714.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo