Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoمنہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں گزشتہ 1اکتوبر سے شروع ہونے والی Spanishزبان کی کلاس کامیابی سے جاری ہے ،یہ اپنی نوعیت کی تیسری کلاس ہے اس سے قبل ستمبر اور جون میں 2کلاسیں مکمل ہو چکی ہیں ۔ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جاری اس کلاس میں منہاج القرآن سپین کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی اپنی تدریسی خدمات رضاء کارانہ طور پر سر انجام دے رہے ہیں نیز اس کلاس میں میں داخلے کے لیے کوئی فیس نہیں ، حسب سابق اس کلاس میں داخلہ لینے کے خواہش مند حضرات کی تعداد بہت زیادہ ہونے کے باعث قرعہ اندازی کے ذریعے 25طالب علموں کا انتخاب کیا گیا ہے، کلاس کے اوقات کار روزانہ شام 9سے رات11بجے تک ہیں ۔

کلاس کا نظم و نسق بہتر انداز سے چلانے کے لیے طلباء کو خرابی صحت کے علاوہ کسی بھی وجہ سے چھٹی کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے علاوہ 5دن کلاس میں آنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ زبان سیکھنے کے عمل کو باقاعدہ اور آسان بنانے کے لیے ہسپانوی زبان کی مشہور زمانہ کتاب Español 2000کا انتخاب کیا گیاہے، جو کہ اب تمام سٹوڈنٹس کے پاس موجود ہے ، اس کے علاوہ کلاس میں بلیک بورڈ کی جگہ Projectorاور کمپیوٹر کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ منہاج القرآن بارسلونا کی تنظیم کی طرف سے کلاس کو دیا گیا ہے ۔کلاس کے آخری 15منٹ اصلاح احوال اور معلومات عامہ(جنرل نالج) کے حصول کے لیے صرف کیے جاتے ہیں ۔ کلاس کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے نوید احمد اندلسی کی بیرون ملک دورہ کی صورت میں کلاس سے فارغ شدہ سابقہ طلباء کلاس کوجاری رکھتے ہیں۔ حالیہ کلاس میں تمام طالب علم پاکستانی ہیں جبکہ اس سے پہلے والی کلاس میں بنگالی ، نیپالی اور انڈین بھی پڑھ چکے ہیں ۔ کلاس کے سے فارغ ہونے والے طلباء کے مطابق انہوں نے دیگر جگہوں(کلاسوں) کی نسبت منہاج لائبریری میں ہونے والی اس کلاس کو بہت آسان محسوس کیا ہے کیونکہ یہاں ان کو اپنی زبان (اردو، پنجابی) میں سمجھایا جاتا ہے ، انہیں اپنی معلومات عامہ میں اضافہ کا موقع بھی ملا ہے اور تحریک منہاج القرآن کے عالمگیر نیٹ ورک کے بارے ایسی معلومات بھی حاصل ہوئی ہیں جن کے بارے وہ پہلے آگاہ نہ تھے ۔

کلاس کے ٹیچر نوید احمد اندلسی کے مطابق31دسمبر 2010کو اس کلاس کے اختتام کے بعد 3جنوری 2011کو نئی کلاس کا آغاز کیا جائے گا ، داخلے کے لیے اسی دن قرعہ اندازی ہو گی جس میں زیادہ سے زیادہ 30نام منتخب کیے جائیں گے ۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

مزید تصاویر