جب سے بارسلونا میں پاکستان تنظیمات قائم ہیں تب سے پاکستان کے قومی و ملی دنوں کو بڑی دھوم دھام سے منایا جاتاہے، اہل بارسلونا اپنی اس روایت کو قائم رکھنے کے لیے اس سال بھی جشن آزادی کی تقریبات کی تیاریوں میں مصروف ہیں ،اس سلسلے میں 14 اگست بروز جمعۃ المبارک کو بارسلونا سپین میں جشن آزادی کا مرکزی پروگرام MACBA کے ساتھ واقع Plaza dels Angels میں منعقد ہو گا ۔ بیرون بارسلونا سے آنے والے میٹرو 1 اور2 کا استعمال کرتے ہوئے Universitat کے سٹاپ پر اتریں ۔

پروگرام 3 حصوں میں تقسیم ہو گا جس کا انتظام بالترتیب منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، پاکستان فیڈریشن سپین اور ادارہ ہم وطن کریں گے ، پہلے دو حصے ملی نغموں، ترانوں اور تقاریر پر مشتمل ہونگے جب کہ آخری حصے میں میوزیکل پروگرام ہو گا ۔ اس تقریب میں شرکت کی دعوت عام ہے ۔ پروگرام میں پاکستانی کیمونٹی، تنظیمات کے عہدیداران کے علاوہ مقامی ہسپانوی کیمونٹی اور مقامی حکومتی و غیر حکومتی اداروں کے مہمانان بھی شرکت کریں گے ۔