19 مارچ بروز اتوار دن 2 بجےجامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں منہاج ویمن لیگ اسپین کےزیرِ اہتمام دختران اسلام کی 15 روزہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں بارسلونا بھر کی خواتین نےکثیر تعداد میں شرکت کی ۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سےکیا گیا جس کےبعد بارگاہِ رسا لت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں گلہائےعقیدت پیش کیےگئے۔ اس محفل میں ویمن لیگ کی جانب سےآیت کریمہ پڑھانےکا اہتمام کیا گیا،جس کا مقصد شیخ السلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت و عافیت اور درازی عمر کےلیےدعا کرنا تھا، مجموعی طور پر ایک لاکھ چھ سو مرتبہ آیت کریمہ پڑھی گئی ۔ خطیب جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی صاحب نےاپنےخطاب میں ماہِ ربیع الاول کی فضیلت بیان کی اور خواتین کو اس مہینہ کےدوران اپنےگھروں میں محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کےانعقاد کی تلقین کی۔ محفل کا اختتام صلوۃ سلام کےنذرانےسےہواجس کےبعد لنگر تقسیم کیا گیا ۔