منہاج ویمن لیگ سپین کے زیر اہتمام بچوں کی اخلاقی وروحانی تربیت کیلئے15روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی پریس ریلیز میں بارسلونا، بادالونا اور دیگر قریبی شہروں میں رہنے والے سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بنیادی اسلامی معلومات، تعلیمات قرآن وحدیث، اسلامی اقدار اور نعت کی کلاسز کے لیے اس کورس میں اپنے بچوں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔

تفصیلات مطابق اس کلاس کا اہتمام خصوصی طور پر 5 سال سے10سال کے بچے اور 5سال سے15سال عمر کی بچیوں کے لیے کیا گیا ہے تاہم 15 سال سے زیادہ عمر کی بچیاں بھی اس میں شرکت کر سکتی ہیں، 12 سال سے 25 سال کی لڑکیوں کے لئے علیحدہ سے احادیث کورس اور سلسلہ تعلیمات اسلام کا انتظام ہو گا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصنیف "اسلام" کا کورس بھی کرایا جائے گا۔ اس کلاس کا اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا اور منہاج اسلامک سنٹر بادالونا میں 4اگست سے 20 اگست تک دن 3 تاشام 6بجے کیا جائے گا۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQIسپین