Pulsa para ver la imagen a tamaño completo23مئی 2014ء بروزجمعہ منہاج ویمن لیگ بادالوناکے زیراہتمام مقامی سوک سینٹر میں سالانہ محفل معراج النبی ﷺمنعقد ہوئی۔جس میں بادالونا اور گردونواح کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوااورحمد باری تعالیٰ پیش کی گئی۔جس کے بعد منہاج ویمن لیگ نعت کونسل بادالونا، بارسلونااورچلڈرن لیگ بادالونا نے اپنے مخصوص انداز میں حضور ﷺکی بارگاہ میں درود و سلام کے تحفے پیش کیے۔منہاج ویمن لیگ بادالونا کی ناظمہ نے مصطفوی انقلاب کا پیغام دیا اور صدرصاحبہ نے پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعے معراج النبی ﷺکا تصویری خاکہ دکھاتے ہوئے بچوں کو سفر معراج کے متعلق بتایا ۔محفل میں امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین علامہ عبد الرشید شریفی نے قرآن پاک اور حدیث نبوی ﷺکی روشنی میں واقعہ معراج النبی ﷺ اور سیرت النبی ﷺکے مختلف گوشے بیان کیے ، محفل کے اختتام میں آقاﷺکی بارگاہ میں سلام پیش کیا اورخصوصی دعا کی گئی جس کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔

photo3.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

photo1.jpg

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQIسپین