اتوار 13 نومبر دن 2 بجے جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں منہاج ویمن لیگ کے زیرِ انتظام خواتین کی 15 روزہ محفل انعقاد پذیر ہوئی جس میں دخترانِ اسلام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تقریباً 2 بج کر 25 منٹ پر تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کے بعد بچیوں نے بارگاہِ رسالتِ مآب میں گلہائے عقیدت پیش کیے جس کے فوراً بعد علامہ عبدالرشید کا خطاب ہوا ، جس میں انہوں نے خواتین کو ان کے گھریلو مسائل حل کرنے کے لیے شریعتِ مطہرہ پر عمل کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ ہمارے ہر قسم کے مسائل کا حل آج سے چودہ سو سال پہلے ہمیں مل چکا ہے اس لیے ہمیں کسی بھی صورت میں مذہب سے دور نہیں رہنا چاہیے۔ آخر میں خواتین نے آپس میں مشاورت کے بعد اس 15 روزہ محفل کےوقت کو تبدیل کر کے اعلان کیا کہ آئندہ یہ محفل 1:30 پر شروع ہو گی اور 3:30 پر اس کا اختتام ہو جائے گا۔صلٰوۃ سلام اور خصوصی دعا کے بعد تبرک تقسیم کیا گیا جس کے بعد یہ محفل اختتام پذیر ہوئی۔