شہدائے کر بلا کی عظیم قربانی کی روح کو تازہ کرنے کے لیے منھاج ا لقرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام ماہِ محرم میں خصو صی پروگرام منعقد کیا گیا۔جس میں بارسلونا شہر کے علاوہ گردو نواح سے کثیر تعدادمیں عورتوں اور بچوں نے شرکت کی۔محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قر آن کریم سے ہوا۔اس کے بعد منہاج سسٹرز نے نعت خوانی کے ساتھ ساتھ اہلِ بیتِ اطہار  رضی اللہ تعالی عنہ کے حضور منقبت شریف بھی پیش کی ۔نائب ناظمہ نشرواشاعت محترمہ آمنہ نے اپنے خطاب میں حسینی قردار کا مُعتدل اور امن پسند پیغام دیتے ہوئے کہاکہ یہ جاننا ہمارے لیے بہت ضروری ہےکہ شہادتِ حسین میں پوشیدہ در اصل پیغامِ حسین کیا ہے۔اور ہمیں اُن کی شہادت کا غم کیسے منانا چاہے۔اانھوں نے مزید کہا کہ غمِ حسین کو ہمیں صرف محرم کے دس دن منانے کی بجائےاپنی پوری زندگی میں انقلاب لانے کی ضرورت ہے۔اس کے بعد امیرِ تحریک بارسلونا جناب عبدالرشید شریفی صاحب نےخواتین سے خصوصی خطاب کرتے ہوئےفرمایا جس میں انھوں سیدہ کائنات سلام اللہ علیہاکی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات اپنی نسبت کے سببت تو عظیم ہیں ہی  اپنےکردار کے سبب عظیم تر ہیں اُن کا تقوہ اور پرہیز گاری اُن کی طہارت اور پاکیزگی اور اُن کا صبرو شکر وہ صفا ت ہیں جن کی آج کے پرفتن دور میں اشد ضرورت ہے۔بعد اذاں انھوں نے یوم عاشورہ کے حوالے سے حاضرین کے مختلف سوالوں کے جواب دیے۔پروگرام کااختتام دعا سے ہوا۔