Pulsa para ver la imagen a tamaño completo19فروری 2014ء کو منہاج القرآن انٹر نیشنل سپین کے زیر اہتمام بارسلونا سنٹر میں قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن سپین کے رفقاء و وابستگان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شر کت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی، سیاسی اور مذہبی خد مات کو خراج تحسین پیش کیا۔ پروگرام میں ادارہ ہم وطن سپین کے ڈائریکٹر جاوید مغل، سوشلسٹ پارٹی بارسلونا کے سیکریٹری امیگریشن حافظ عبدالرزاق صادق، چوہدری امانت علی، محمد امتیاز آکیہ، اینٹی کرائسس ایسوسی ایشن سپین کے صدر چوہدری طارق مہدی گجر، ڈپٹی ایڈیٹر ہم وطن اخبار ارشد نذیر ساحل، چیف ایڈیٹر ڈیلی دوست ڈاکٹر قمر احسان، صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین مرزا محمد اکرم بیگ اور امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین علامہ عبدالرشید شریفی نے خصوصی شرکت کی۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺسے ہواجس کی سعادت بالترتیب حافظ محمد عابد نقشبندی اور حافظ غلام مصطفی نے حاصل کی، سٹیج سیکرٹری کے فرائض نوید احمد اندلسی نے سر انجام دئیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بارسلونا کے معروف صحافی اور ادارہ ہم وطن کے بانی و چیف ایڈیٹر جاوید مغل نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ہمیشہ حقیقی محبت کی بات کی ہے اور اس بات کو نبھا بھی رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ محبت کو کیسے جاری رکھا جا سکتا ہے وہ صرف اور صرف عشق رسول ﷺ سے ممکن ہے، انہو ں نے کہا کہ مجھ سے اکثر سوال کیا جا تا ہے کہ مشاہیر کے ایامِ پیدائش پر تقریبات کا انعقاد کرنا کیسا عمل ہے؟ تو میں اس سوال کے جواب میں یہی کہتا ہو ں کہ ایسے مواقع پر تقریبات کے انعقاد کا مقصد ان بڑی شخصیات کی خد مات کو خراج تحسین پیش کرنا ہوتا ہے اس موقع پر جاوید مغل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر طاہر القادری کو عمر خضر عطا فر مائے کیونکہ ایسی بیش قیمت شخصیات بر سو ں بعد پیدا ہو تی ہیں، انہو ں نے کہا کہ میں نے یورپ اور بالخصوص بارسلونا، سپین میں مغربی کلچر کے اثرات کے باعث بہت سے بگڑے ہوئے نوجوانو ں کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیمات سے سنورتے دیکھا ہے۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کے بار سلونا سٹی کے سیکرٹری امیگریشن حافظ عبدالرزاق صادق نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا سب سے بڑا کار نامہ پاکستانی قوم کے لیے تعلیمی اداروں کا قیام ہے کیونکہ تعلیم سے ہی قوموں کی تشکیل ہو تی ہے اس موقع پر انہوں نے منہاج ایجوکیشن سٹی کے منصوبہ کا خصوصی طور پر ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ یورپین ممالک میں منہاج القرآن کے مراکز نوجوانوں کو برائی سے بچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سنیئررہنماء اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اور پاکستان سے باہر منہاج القرآن کے خلاف بد گمانیا ں پیدا کرنے کی کوششیں تحریک کے قیام کے فوراً بعد شروع ہو گئیں تھیں لیکن الحمدللہ تعالیٰ یہ مشن تمام تر مخالفانہ پراپیگنڈے کے باوجود ہمیشہ آگے ہی بڑھا ہے، انہو ں نے تقریب کے مہمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو ڈاکٹر طاہر القادری کی محبت یہا ں لے کر آئی ہے اور ہم خوش نصیب ہیں کہ ہم ڈاکٹر طاہر القادری کی صدی میں پیدا ہو ئے اور امت مسلمہ کے لیے ان کی تمام خدمات کو اپنی ظاہری آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں، انہو ں نے کہا کہ یہ اللہ کا احسان ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا سرمایہ ہیں، انہو ں نے کہا کہ اس دور میں دنیا بھر میں اور خصوصاً یورپ میں ہمارے اور ہمارے بچوں کے ایمان کی سلامتی اور حفاظت کا راستہ تحریک منہاج القرآن ہے اس لیے آپ سب اس تحریک کا حصہ بنیں، انہو ں نے کہا کہ ساری زمین اللہ کی ہے اور مسلمان جہاں بھی رہے وہی اس کا دیس ہے، ہمارا کردار اور عمل ہی دین اسلام کی ترویج کا ذریعہ ہو سکتا ہے، انہو ں نے تمام حاضرین کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگ ایسا کردار اور حسن اخلاق پیش کریں جس سے معاشرہ میں آقاﷺ کی سیرت کی خوشبو آئے۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت حافظ محمد عابد نقشبندی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنی زندگی پاکستان کے لئے اور عالم اسلام کے لئے وقف کر دی ہے، اگر آج ہم ان کی قدر نہ کی اور ان کے دست و بازو نہ بنے تو ہمیں آنے والی نسلیں اچھے الفا ظ میں یاد نہیں کریں گی ۔انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی ساری زندگی کتب اور خطابات کی مد میں حاصل ہونے والی آمدن سے اپنی ذات کے لئے ایک پیسہ بھی نہیں لیا بلکہ تحریک منہاج القرآن کے لئے وقف کر دیا، انہو ں نے کہا کہ ہم بطور عوام اپنے چھو ٹے چھو ٹے اور ذاتی و علاقائی نوعیت کے مفاد ات کی خاطر پانچ سال کے لئے قوم کا بیڑہ غرق کر دیتے ہیں ہمیں اپنا مقدر سنوارنے کے لیے اپنا طریقہ کار تبدیل کرکے ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہنا ہو گا۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

منہاج القرآن بارسلونا کے امیر علامہ عبدالرشید شریفی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری عہد آفریں، عہدساز اور عہد بنانے والی شخصیت ہیں، انہو ں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے ہر کارکن کا فریضہ ہے کہ وہ اپنے حلقہ احباب میں شامل افراد کو فروغ عشق رسول ﷺ کے مشن میں شامل ہونے کی دعوت دے، انہو ں نے کہا کہ ہمارے پاس علم نہیں ہوتا اورہم محض میڈیا پر سنی سنائی باتو ں سے عوام میں بد گمانی پیدا کرتے ہیں جبکہ اصل بات ڈاکٹر طاہر القادری کو سننے کی ہے اگر آپ ڈاکٹر طاہر القادری کو سنیں گے تو آپ کو اس شخصیت کے مقام کا علم ہو گا اور جب علم ہو گا تو بد گمانی ختم ہو جا ئے گی۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

تقریب میں منہاج ویمن لیگ کی عندلیب شریف اور منہاج یوتھ لیگ بارسلونا کے محمد عتیق نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ منہاج یوتھ لیگ بادالونا کے اسد قادری، منہاج یوتھ لیگ بارسلونا کے حافظ عا طف احتشام اور معروف ثناخوان قدیر احمد خان نے تحریکی ترانے پیش کئے۔تقریب کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، منہاج یوتھ لیگ سپین اور منہاج ویمن لیگ سپین کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63ویں سالگرہ کے تین الگ الگ کیک کا ٹے گئے۔ پروگرام میں منہاج ویمن لیگ سپین کو یورپ بھر کی سب سے بڑی میلا دکانفرنس منعقد کرنے پر اور منہاج القرآن بادالونا کو منہاج القرآن سپین کی تاریخ کا پہلا میلاد مارچ منعقد کرنے پر اعزازی شیلڈیں پیش کی گئیں جبکہ منہاج ویمن لیگ کی عہدیداران کو شاندار خدمات پیش کرنے پر انفرادی طور پر بھی اعزازی سرٹیفیکیٹ پیش کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر اور صحت کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور تمام مہمانوں کی کیک، مٹھائی اور مشروبات سے تو اضع کی گئی۔

QuaidDayBCN-22.JPG

QuaidDayBCN-04.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

QuaidDayBCN-31.JPG

QuaidDayBCN-10.JPG

رپورٹ: نوید احمد اندلسی