منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے 16 دسمبر بروزاتوار کو شام 5:30 (بعد نمازِ مغرب) عید الاضحی کے اجتماع کے انتظامات کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا ۔ بارسلونا سنٹر میں رہنے والے جو احباب عید کے دن انتظامیہ میں اپنی خدمات فراہم کرنا چاہیں وہ اس جلاس میں ضرور شرکت کریں ۔ اجلاس کا انعقاد منہاج القرآن بارسلونا کے نئے مرکز میں کیا جائے گا جو کہ C / Erasme de Janer, 11 میں واقع ہے ۔

اس اجلاس میں عید کے دن اسپورٹس ہال Raval میںنظم و نسق کو قائم رکھنے کے لیے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جن میں سیکورٹی، ہال کے اندر کی انتظامیہ، مہمانوں کو موصول کرنے کی کمیٹی وغیرہ شامل ہیں ۔ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تمام تنظیمات شرکت کریں گی جن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا، منہاج کرکٹ کلب سپین، منہاج یوتھ لیگ سپین اور منہاج چلڈرن لیگ سپین شامل ہیں ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے سیکریٹری جنرل محمد اقبال چوہدری کے مطابق منہاج القرآن بارسلونا کی طرف اس طرح کے بڑے اجتماعات سے قبل ہمیشہ ایسے اجلاس کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ اس اجتماع کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے، مقامی لوگوں کی کسی قسم کی ناراضگی سے بچا جا سکے اور اس طرح ان کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ ملے ۔