اتوار 7 اکتوبر کو منہاج القرآن بارسلونا کے نئے مرکز میں نمازِ عید الفطر کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدار ت منہاج القرآن بارسلونا کے سیکریٹری محمد اقبال چوہدری نے کی ، اس اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا کے ذمہ داران، منہاج یوتھ لیگ سپین کے نواجونوں اور منہاج چلڈرن لیگ سپین کے نونہالوں نے شرکت کی ۔
اس خصوصی اجلاس میں ناظم تحریک ،محمد اقبال چوہدری نے بتایا کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن کے زیرِ انتظام اسپورٹس ہال Raval میں ہی ہو گا ، اجلاس میں عید الفطر کے دن سیکورٹی، ہال کے اندرونی امور، فطرانہ کی وصولی، مہمانوں کے استقبال وغیرہ کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سیکورٹی کے انتظامات کو احسن طریقے سے نبھانے کے لیے منہاج یوتھ لیگ کی سیکورٹی کمیٹی کے ساتھ کتالان پولیس Mossos d'Esquadra اور بارسلونا کی میونسپل پولیس Guardia Urbana بھی موجود ہونگی ۔

گزشتہ برس کی طرح اس مرتبہ بھی ہال میں داخلے کے لیے Rambla Raval والے دروازے کو استعما ل کیا جائے گا جبکہ ہال سے نکلتے وقت C / Sant Pau والے پارک کو استعمال کیا جائے گا ۔

ناظمِ نشر واشاعت نوید اصغر نے بتایا کہ عید الفطر کی پہلی نماز 9 بجی، دوسری نماز 9:30 پر جبکہ ضرورت پڑنے پر تیسری نماز 10 بجے پڑھائی جائے گی ۔ مسلمانوں کے اس عظیم تہوار پر پاکستانی قونصل جنرل کے علاوہ مقامی حکومت کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے ۔

یاد رہے کہ بارسلونا میں عیدین کے سب سے بڑے اجتماعات گزشتہ 11 سال سے منہاج القرآن بارسلونا کے ہی زیرِ انتظام ہوتے ہیں اور گزشتہ 2 سالوں سے منہاج یوتھ لیگ سپین کے نواجون سیکورٹی کا مثالی انتظام کرتے ہیں ۔