You need to a flashplayer enabled browser to view this YouTube videoاجلاس کی وڈیو
اتوار 9 ستمبر کو بعد از نمازعصر نئی جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں مسلمان کیمونٹی کی کثیر تعداد تنظیمات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک 1428 ھ کے چاند کی معلومات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

منہاج القرآن بارسلونا سپین کی جانب سے سپین کے محکمہ فلکیات کی معلومات پیش کی گئیں جنکے مطابق 11 ستمبر کو نیا چاند پیدا ہو گا جبکہ 12ستمبر 2007 بروز بدھ کو دنیا کے اکثر حصوں میں بشمول بر اعظم افریقہ و ملحقہ علاقوں کے چاند دکھائی دینے کے امکانات موجود ہیں تمام سربرآوردہ شخصیات نے ان معلومات کی روشنی میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بالآخر متفقہ طور پر ان سائنسی و فلکیاتی معاونات و معلومات کی موجودگی میں یکم رمضان المبارک 1428 ھ بروز جمعرات مورخہ 13 ستمبر 2007 کو قرار دیا گیا اور اسی کے مطابق عمل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

آخر میں مرکز منہاج القرآن کی طرف سے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا گیا اور ماحضر پیش یا گیا تمام شرکاءمجلس نے منہاج القرآن کی اس کوشش کو سراہا اور آئندہ بھی اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔

اس تاریخی نوعیت کے اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے علامہ عبد الرشید شریفی، محمد اقبال چوہدری، محمد نواز کیانی، نوید اصغر اور محمد عتیق الرحمان نے شرکت کی جبکہ دیگر تنظیمات کی جانب سے اسلامک سنٹر کے شیخ نجم، القائم اسلام سنٹر سے علامہ مظفر حسین نقوی، اختر حسین اور علی عباس ، کتلان پارلیمنٹ کے مسلمان رکن محمد شعیب، دعوتِ اسلامی بارسلونا سے شاہ صاحب اور شاہد لطیف ، پاک کتلان سے خالد شہباز چوہان اور سید ظفر علی شاہ، ادارہ ہم وطن سے جاوید مغل، ریڈیو پاکسلونا سے راجہ شفیق کیانی،ممتاز تاجر رانا سبطین میراں اور جذبہ انٹرنیشنل سے شاہد احمد شاہد نے شرکت کی ۔