Pulsa para ver la imagen a tamaño completo7ستمبر 2012کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے مرکز Bispevejمیں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیاجہاں مقامی اور دیگر یورپی ممالک سے آئے ہوئے سینکڑوں مرد و خواتین موجود تھے ۔حاضرین کی بہت زیادہ تعداد کے پیش نظر انتظامیہ کی طرف سے مرکز کے عقب میں واقع پارکنگ اور مسجد سے ملحقہ دفاتر و کمروں میں نماز کا اہتمام کیا گیا ۔

پاکستان سے تشریف لائے ہوئے قاری اللہ بخش نقشبندی نے خوبصورت انداز میں قرآن کریم کی تلاوت کی جبکہ امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک علامہ عبد الستار سراج نے "اللہ کا بندہ کون ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ہمارا تعلق کیسا ہونا چاہیے" کے موضوع پر خطاب کیا ۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یورپین پیس کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف یورپی ممالک (سپین، فرانس، ہالینڈ، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، یونان ، سویڈن، فن لینڈ،ناروے) سے آئے ہوئے وفود کو خوش آمدید کہا ، انہو ں نے اپنے خطاب میں حضرت ذوالنون مصری (رحمۃ اللہ علیہ) کی ایک عارف نوجوان سے ملاقات کا احوال سنایا جس کو لوگ پتھر مار رہے تھے ، پوچھنے پر لوگوں نے بتایا کہ یہ دیوانہ ہے کہتا ہے کہ میں خدا کو دیکھتا ہوں، حضرت ذوالنون مصری نے جب اُس نوجوان سے استفسار کیا تو اس نے جواب دیا کہ محبوب کبھی عشاق کی آنکھوں سے اوجھل نہیں ہوتا لیکن وہ سر کی آنکھوں کی بجائے دل (قلب ) کی آنکھوں سے نظر آتا ہے، جب سے محبوب سے شناسائی ہوئے ہے لوگ مجھے دیوانہ کہتے ہیں ،شیخ الاسلام نے کہا کہ اس واقعہ میں نصیحت کے طور پر آپ کو سمجھا دوں کہ جب آدمی دیوانہ ہو جائے تو دنیا کے طعنوں سے بے نیاز ہو جاتا ہے ۔

شیخ الاسلام نے کاہ کہ انسان کا ایک رجحان ہوتا ہے یعنی ایک چیز کو دوسری پر ترجیح دینا ، یہ رجحان جب بڑھتا ہے تو دھیان میں تبدیل ہو جاتا ہے پھر محبوب ہر وقت دھیان میں رہنے لگتا ہے ۔یہ دھیان جب بڑھتا ہے تو میلان میں تبدیل ہو جاتا ہے جوں جوں میلان بڑھتا جاتا ہے انسان محبوب کی طرف مائل ہوتا جاتا ہے تانکہ بندہ گیان کی منزل کو پا لیتا ہے گیان اگر کامل ہو جائے تو لوگوں کے طعنوں کی پرواہ نہیں رہتی کیونکہ پھر انسان کا دھیان صرف منزل پہ ہوتا ہے وہ دائیں بائیں نہیں دیکھتا اور حصول منزل یہ ہے کہ جب منزل (یعنی محبوب )کو پا لے تو سب کچھ اس کے قدموں پہ ہار جائے ۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مقامی افراد اور یورپی ممالک سے آئے ہوئے وفود میں شامل لوگوں سے سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں ۔

IMG_7595.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_7590.jpg

DSC06390.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_7594.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC06401.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_0076.JPG

DSC09143.JPG