IMG_8440.JPGکوپن ہیگن ائیر پورٹ پر منہاج یورپین کونسل اور منہاج القرآن ڈنمارک کے عہدیداران نے الوداع کیا

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ڈنمارک کا 8روزہ تنظیمی و دعوتی دورہ مکمل کرنے کے بعد 12ستمبر 2012بروز بدھ کینیڈا روانہ ہو گئے ہیں ، کوپن ہیگن انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر منہاج یورپین کونسل اور منہاج القرآن ڈنمارک کے عہدیداران نے انہیں الوداع کیا ۔ اس موقع پر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ (صدر منہاج یورپین کونسل )، علامہ حسن میر قادری (امیر منہاج یورپین کونسل)، خلیل احمد راؤ (صدرMCB، منہاج یورپین کونسل)، نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرلMCB، منہاج یورپین کونسل)، سید جمیل شاہ (سیکریٹری جنرل MPIC، منہاج یورپین کونسل)، حاجی عبد الغفور، شاہد مرسلین، علامہ نور احمد نور (ڈائریکٹر منہاج القرآن درامن، ناروے)، حافظ سجاد احمد (نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک، چوہدری محمد سرور (صدر مجلس شوریٰ ، منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک) ، محمد بلال اوپل (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک)، عمر مرزا (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن دی ہیگ، ہالینڈ)، محمد عاطف رؤف (جوائنٹ سیکریٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے)، شاہ نواز اوپل، علامہ محمد نعیم شاہ، ، محمد عقیل قادر ، قاری اللہ بخش، علامہ صداقت علی قادری، محمد عامر فاروق، علامہ محمد اقبال فانی اور دیگر عہدیداران موجود تھے ۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے الوداعی گفتگو کرتے ہوئے کامیاب پروگرامز و کانفرنسز کے انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی تنظیمات، عہدیداران اور کارکنان کو خصوصی مبارک باد دی ،ان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی اور انہیں اخلاق حسنہ اپنانے اور دین اسلام کے اوامر و نواہی کے پابندی کی تلقین کی ۔

واضح رہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 4ستمبر 2012کو ڈنمارک کے دورہ پر تشریف لائے تھے، انہوں نے ڈنمارک میں اپنے قیام کے دوران یورپین امن کانفرنس ، دہشت گردی کے خلاف فتویٰ کے ڈینش ایڈیشن کی تقریب رونمائی، مذہبی و سیاسی بنیاد پرستی کانفرنس سمیت دیگر تقریبات و اجتماعات میں شرکت کی ، انہوں نے یورپ بھر سے آئے ہوئے مہمانوں اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے عہدیداران ، رفقاء اور وابستگان سے ملاقات اور میٹنگز بھی کیں ۔اس کے علاوہ انہوں نے ڈینش میڈیا (اخبارات و ٹیلی ویژن) کے وفود سے ملاقاتیں کی اور انٹرویوز بھی دیئے جو کہ براہ راست نشر کیے گئے ۔

IMG_8440.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_8455.JPG

IMG_8459.JPG

IMG_8465.JPG

IMG_8471.JPG