وفاق،پنجاب اور سندھ حکومت قوانین پر عمل درآمد کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے
منہاج القرآن کے دنیا بھر کے اسلامک اور کلچرل سینٹرز میں دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کراچی اور لاہور میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے جوڈیشل انکوائری Judicial Inquiry کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی،پنجاب اور سندھ حکومت قوانین پر عمل درآمد کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ۔ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے قائم اداروں کے ذمہ داران نا اہلی کے مرتک ہوئے ہیں،غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے نقصان سے قوم کا ہر فرد دل گرفتہ اور دکھی ہے او اس کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتا ہے ۔دریں اثناء منہاج القرآن کے دنیا بھر کے اسلامک اور کلچرل سینٹرز اور اندرون پاکستان تحصیلی سطح پر دفاتر میں دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔