Pulsa para ver la imagen a tamaño completoتحریک منہاج القرآن کی بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایک ہفتے کے تنظیمی و دعوتی دورہ پر 4ستمبر 2012کو ڈنمارک پہنچ گئے ہیں ، کوپن ہیگن انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدرسید محمود شاہ ، سیکریٹری جنرل بلال اوپل اور دیگر عہدیداران نے اُن کا شاندار استقبال کیا ، اس موقع پر امیر منہاج القرآن ڈنمارک علامہ عبدالستار سراج نے انہیں گلدستہ پیش کیا ۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ڈنمارک میں قیام کے دوارن منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام منعقدہ مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے جن میں 6ستمبر کو دہشت گردی کے خلاف فتویٰ کے ڈینش ایڈیشن کی تقریب رونمائی ، 7ستمبر کو اجتماع جمعہ، 8ستمبر کو محفل سماع، 9ستمبر کو یورپین پیس کانفرنس اور 10ستمبر کو مذہبی اور سیاسی بنیاد پرستی کے عنوان سے کانفرنس شامل ہیں ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_3375.JPG

IMG_3421.JPG

IMG_3437.JPG

IMG_3454.JPG

IMG_3458.JPG

IMG_3517.JPG