22جنوری 2012بروز اتوار ،منہاج القرآن روٹر ڈیم (ہالینڈ)کی خصوصی دعوت پر منہاج یورپین کونسل کے اراکین نے منہاج اسلامک سنٹر روٹر ڈیم (ہالینڈ) کا دورہ کیا اور مقامی تنظیم کے عہدیداران سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر منہاج القرآن روٹر ڈیم نے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا ۔ منہاج یورپین کونسل کے وفد میں امیر علامہ حسن میر قادری، صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ ، سیکریٹری جنرل بلال اوپل، سیکریٹری جنرل MPICسید جمیل شاہ اور سیکریٹری جنرل MCBنوید احمد اندلسی شامل تھے ۔اس موقع پر روٹرڈیم (ہالینڈ) کے صدر افتخار حسین، سیکریٹری جنرل محمد ناظم، ناظم مالیات غلام باری ، ناظم نشرو اشاعت محمد عارف اقبال،طارق شکور، مظہر اقبال، حاجی محمد خلیل ، منہاج یوتھ لیگ کے ذیشان علی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔

منہاج اسلامک سنٹر روٹر ڈیم (ہالینڈ) پہنچنے پر ڈاکٹر عابد عزیز (سپرست منہاج القرآن روٹر ڈیم) اور ان کے ساتھیوں نے منہاج یورپین کونسل کے قائدین کا استقبال کیا اور منہاج اسلامک سنٹر کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا ۔ اس موقع پر ہونے والی میٹنگ میں ڈاکٹر عابد عزیز نے منہاج القرآن روٹر ڈیم اور منہاج یوتھ لیگ روٹر ڈیم کے عہدیداران کا تعارف کروایا اور اپنی تنظیم کے زیر اہتمام مختلف سرگرمیوں کے بارے بریفینگ دی ، علامہ حسن میر قادری نے روٹر ڈیم کی تنظیم کو سنٹر کی تعمیر نو پر مبارک باد دی اور شعبہ نشرو اشاعت میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔


Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_1897.jpg

IMG_1906.jpg

IMG_1907.jpg