20جنوری 2012کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ اور سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے روٹر ڈیم (ہالینڈ) میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے ممبر اور سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن اٹلی کے صدر حاجی ارشد جاوید ، منہاج یوتھ لیگ ہالینڈ کے صدر محمد عمر مرزا اور چن نصیب کے علاوہ علامہ حافظ نذیر احمد خان کے صاحبزادے محمد قاسم اور محمد عبدللہ بھی موجود تھے ۔

اس ملاقات کے دوران مرزا محمد اکرم بیگ نے علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مختلف دینی اور تدریسی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور مستقبل قریب میں منہاج یوتھ لیگ سپین کی تربیتی کلاسز کے لیے سفیر یورپ سے انکی تدریسی خدمات کی درخواست دی ۔علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری نے مہمانوں کے ساتھ اپنی گفتگو میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تجدیدی خدمات اور ان کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کی عالمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔

IMG_1816.jpg

IMG_1820.jpg