بارسلونا، سپین کی ممتاز سماجی شخصیت اینٹی کرائسز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری طارق مہدی گجر نے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کر لی ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چوہدری طارق مہدی گجر نے گزشتہ دنوں پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر نوید احمد اندلسی سے ملاقات کے دوران پاکستان عوامی تحریک میں باقاعدہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ عرصہ درازسے پاکستان سے کرپٹ نظام کے خاتمے، حقیقی جمہوریت کے قیام اور ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیش کردہ ویژن کے حامی ہیں اور سپین میں پارٹی کے فعال ہونے کے موقع پر اس کا حصہ بننے کا اعلان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کو سپین کے ہر پاکستانی تک پہنچانے کے لیے محمد اقبال چوہدری اور پاکستان عوامی تحریک سپین کے دیگر رہنماؤں کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، مرکزی صدر محمد اکرم بیگ، سیکریٹری جنرل محمد بلال اور دیگر رہنماؤں نے چوہدری طارق مہدی گجرکو PATمیں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیا