پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے حاجی محمد اسلم کو فرانس میں پاکستان عوامی تحریک کا صدر منتخب ہونے اور منہاج یورپین کونسل میں نائب صدرمقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے، تفصیلات کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز حاجی محمد اسلم سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے نئی ذمہ داریاں سونپے جانے پر مبارک باد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ فرانس میں مضبوط ٹیم تشکیل دے کر وہاں رہنے والے ہر پاکستانی تک ڈاکٹر طاہرالقادری کا ویژن پہنچانے کے لیے شب و روز محنت کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ماہ نومبر میں لندن میں پاکستان عوامی تحریک کے ورکرزکنونشن کے دوران PAT کو پاکستان سے باہر فعال کرتے ہوئے مختلف یورپی ممالک میں کوارڈینیٹرز مقرر کرنے کااعلان کیا تھا جس کے بعد باضابطہ طور پر 8 یورپین ممالک میں پاکستان عوامی تحریک کے صدور کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔