17اپریل کو خواتین کی طرف سےجامع مسجد منہاج القرآن لوگرونیو میں محفلِ میلاد ِ مصطفی کا اہتمام کیا گیا محترمہ مصباح سرور صاحبہ نےتلاوتِ قرآن مجید سےمحفل کا آغاز کیا اور عقیدتوں کےگل بکھیرنےکےلیےمحترمہ راحیلہ کوثرصاحبہ، محترمہ مریم بی بی صاحبہ، محترمہ کوثر پروین صاحبہ اور محترمہ نبیلہ صاحبہ کو باری باری دعوت دی گئی جنہوں نےبڑےپر سوز انداز میں پیکرِ عظیم کےحسن و جمال اور تذکارِ لازوال سےسامعین کےقلوب کو فرحت بخشی۔ محترمہ عائشہ بی بی صاحبہ اور محترمہ فائضہ تسلیم صاحبہ نےاپنےخطابات میں وجودِ محمدی کو بشری کائنات میں جلوہ گر ہونےپر جب مشرق سےغرب اور شمال سےجنوب عالم جگمگانےلگا اور سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا نےاس نوری ماحول میں جو مشاہدات کیےان کی یاد تازہ کی اور حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کےدیس میں پر رونق بہار کےحسین مناظر کی جھلک پیش کی۔ آخر میں صلوٰ ۃ سلام اور دعا ہوئی اورتبرک تقسیم کیا گیا۔ اس پر وقار محفل کےانتظام میں محترمہ آسیہ غضنفر صاحبہ، محترمہ فائضہ تسلیم صاحبہ اور محترمہ بشریٰ اظہر صاحبہ کا خصوصی کردار ہی۔

اعداد و شمار

Users
11
Articles
685
Articles View Hits
1684174

We have 18 guests and no members online

مفید روابط

bandera de Pakistánbandera de España

bandera de minhajbandera de cataluña

minhaj.org

نمازوں کے		اوقات