2مئی بروز سوموار ، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان سیکھنے کے لیے نئی کلاس کا آغاز کیا گیا ، رات 9بجے کلاس میں داخلہ کے لیے تمام طلباء کی آمد کا آغاز ہوا ، نئی کلاس کی افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے حافظ محمد موسیٰ نے کیا جس کے بعد کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی نے تمام طلباء کو خوش آمدید کہا اور پراجیکٹر کے ذریعے سپانش کلاس کے قواعد و ضوابط کی تفصیلات بتائیں جس میں کلاس کا دورانیہ، کلاس کے اوقات کار، طریقہ داخلہ اور طریقہ تدریس شامل ہیں، کلاس میں داخل ہونے کے لیے زیادہ امیدواروں کی آمد کے باعث قرعہ اندازی کے ذریعے 70میں سے 30طلباء کو منتخب کیا گیا ۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ ، ناظم مالیات محمد نواز قادری اور ناظم ویلفیئر چوہدری پرویز اختر نے تمام طلباء کو کلاس میں خوش آمدید کہا اور بتایا کہ یہ کلاس منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے بالکل مفت دی جاتی ہے اور اس کلاس کی انفرادیت یہ ہے کہ اس میں سپانش زبان اردو زبان میں سکھائی جاتی ہے ، انہوں نے تمام طلباء کو اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر انتظام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سہ ماہی بنیادوں پر گزشتہ 2سال سے سپانش زبان سکھائی جا رہی ہے ، ہر کلاس میں 30طلباء کا داخلہ کیا جاتا ہے،تدریس کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے کلاس ہفتے میں 5دن متواتر ہوتی ہے اور کام کاج کے اوقات کار کو مد نظر رکھتے ہوئے کلاس کا آغاز رات 9بجے اور اختتام 11بجے ہوتا ہے، اسی طرح تدریس کے عمل کو بہترین انداز سے انجام تک پہنچانے کے لیے کسی بھی طالبعلم کو کلاس سے چھٹی کرنے کی اجازت نہیں تاہم انتہائی ہنگامی صورت میں ثبوت اور پیشگی اطلاع کے ساتھ چھٹی کی جا سکتی ہے اور تدریس میں باقاعدگی قائم رکھنے کے لیے سپانش زبان کی سرکاری سطح پر منظور شدہ نصابی کتاب سے سپانش پڑھائی جاتی ہے ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

اعداد و شمار

Users
10
Articles
685
Articles View Hits
1022003

We have 2 guests and no members online

مفید روابط

bandera de Pakistánbandera de España

bandera de minhajbandera de cataluña

minhaj.org

نمازوں کے		اوقات