٭اس سال بارسلونا، سپین کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے یوم پاکستان کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اور یہ بارسلونا کی تاریخ کا پہلاپاکستانی پروگرام تھا جس میں سپین کے خود مختار علاقہ Catalunya کتالونیا کے صدر نے بھی شرکت کی ۔
٭پروگرام 23 مارچ کے دن کی نسبت سے پیر کے روز شام 6 بجے انجمنِ مزدورانUGT کے ہال میں انعقاد پذیر ہوا جو کہ بارسلونا کی پر رونق جگہ La Rambla پر واقع ہے ۔
٭منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام پاکستانی تنظیمات بشمول پاک فیڈریشن سپین کو اس پروگرام میں شامل کیاگیا ۔
٭پروگرام میں شرکت کے لیے پاکستانی کیمونٹی، مقامی و پاکستانی صحافی برادری کے علاوہ مقامی و شہری حکومت کے مختلف عہدیداران کو بھی مدعو کیا گیا جن میں کتالونیا کے صدر سر فہرست تھے ۔
٭پروگرام کی دعوت، تیاری اور تمام انتظامات منہاج مصالحتی کونسل نے کیے جبکہ دیگر پاکستانی تنظیمات نے بھی ان کے ساتھ تعاون کیا، اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری، منہاج القرآن سپین کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی اور منہاج یوتھ لیگ سپین نے دن رات محنت کی ۔
٭یوم پاکستان کی اس پر وقار تقریب کے تمام انتظامات منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں نے کیے جو کہ ہال کے اندر اور باہر سیاہ پینٹ کوٹ میں ملبوس تھے جبکہ انہوں نے اپنے سینوں پر پاکستان اوپاکستان عوامی تحریک کے پرچم آویزاں کیے ہوئے تھے ۔
٭یوم پاکستان کی اس تقریب میں کتالونیا کے سیکریٹری امیگریشن Oriol Amoros، حکمران پارٹی کے سیکریٹری کورآڈینیشن Jose Maria Sala، بلدیہ بارسلونا کی سٹی کونسل کے نائب صدر Paco Salvadorاور اپوازیشن پارٹیCIU کی رہنما Mercè Homs نے بھی شرکت کی ۔
٭پروگرام میں میزبان تنظیم منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر حاجی مظہر حسین، امیر علامہ عبد الرشید شریفی، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، صدر یوتھ لیگ محمد عتیق قادری، سیکریٹری جنرل یوتھ لیگ احسن جاوید خان، جبکہ دیگر عہدیداران و کارکنان میں میں قاری عبد الرحمان، چوہدری پرویز اختر، الحاج محمد نذیر اداسی، حاجی فیض بخش اعوان، مرزا محمد اکرم بیگ، اسلام حسین، یوسف بلال مصطفوی، محمد نعمان، ارشد نواز، محمد حماد، وقاص علی، ذیشان علی، محمد عثمان، طلحہ شہزاد، محمد قیصر چیمہ، محمد اکرم اعوان شامل تھی، اس کے علاوہ منہاج القرآن بارسلونا، بادالونا اور دیگر قریبی شہروں کے رفقاءبھی کثیر تعداد میں اس پروگرام میں موجود تھے ۔
٭پروگرام میں جن پاکستانی تنظیمات کے صدور و نمائندگان نے شرکت کی ان میں نائب صدر فیڈریشن افضال بیدار، نائب صدر فیڈریشن چوہدری عامر سیال، سیکریٹری جنرل فیڈریشن راجہ مختار سونی، پاک کتالان کے خالد شہباز چوہان، پختون کتالان کے ظفر علی شاہ، القائم اسلامک سنٹر کے چوہدری اختر حسین اور عمران شاہ، پاکستان مسلم لیگ ق کے راجہ شعیب ستی اور عبد الغفار مرہانہ، جماعت اسلامی کے حافظ احمد خان،ارمان کے ثاقب طاہر، خواتین کی تنظیم Acesop کی ہما جمشید، الفلاح تنظیم کی شبانہ ادریس، پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری لہراسب رضااور محمد امتیاز آکیہ، کاغذات کی تنظیم کے ابرار بخاری اور دیگر شامل تھے ۔
٭پاکستانی اخبارات کے مالکان و صحافی برادران نے بھی اس پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کی ان میں ہفت روزہ ہم وطن کے جاوید مغل اورارشد نذیر ساحل، ڈیلی میزبان کے حافظ عبد الرزاق صادق اور شاہد لطیف گجر،، ہفت روزہ پاسبان کے فیض اللہ ساہی، روزنامہ طاقت کے شفت علی رضا، ڈیلی جذبہ کے شاہد احمد شاہد، ماہنامہ سہارا انٹرنیشنل کے شاہین ملک، ہفت روزہ دیس پردیس کے قاری رفاقت علی، ڈیلی انصاف کے ممتاز منیر سہوترہ اور دیگر شامل تھی۔
٭پروگرام کے باقائدہ آغاز سے قبل پروجیکٹر سکرین پر ہسپانوی زبان میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح (رح) کی زندگی پر بنی ہوئی ڈاکومنٹری فلم دکھائی گئی، جو کہ منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے تیار کی گئی تھی ۔پروگرام میں نقابت و نظامت کے فرائض ہم وطن بارسلونا کے ڈائریکٹر جاوید مغل نے سر انجام دیے ۔
٭اس تقریب کے مہمان خصوصی کتالونیا کے صدر عزت مآب Jose Montilla تھے جو کہ منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کی طرف سے دی گئی خصوصی دعوت پر تشریف لائی، ان کے علاوہ پاکستان قونصلر جنرل محترم ایاز حسین سید نے بھی اس پروگرام میں خصوصی شرکت کی ۔
٭کتالونیا کے صدر کی آمد پر ہال کے دروازے کے اندر تمام تنظیمات کے نمائندگان نے بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطار میں کتالونیا کے صدر Jose Montilla کا استقبال کیا ۔ مہمانِ خصوصی کی آمد پر منہاج القرآن بارسلونا کے ننھے منے طلباءو طالبات نے کتالونیا کے صدر کو پھول بھی پیش کیے ۔ اس موقع پر منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے تمام تنظیمات کے نمائندگان کا تعارف کروایا ۔
٭تقریب کے مہمانِ خصوصی اور کتالونیا کے صدر جب UGT بلڈنگ کی پہلی منزل پر واقع کیمونٹی ہال میں پہنچے تو ہال میں موجود 300 سے زائد افراد نے کھڑے ہو کر پر زور تالیوں سے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر کتالونیا اور پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا جس کے دوران تمام حاضرین ادباً اپنی جگہوں پر کھڑے رہے ۔
٭تلاوتِ قرآن کریم سے یوم پاکستان کی تقریب کا باقائدہ آغاز کیا گیا، تلاوت کی سعادت منہاج القرآن بارسلونا کے ننھے منے طالب علم ثاقب محمود نے حاصل کی جس کے بعد منہاج القرآن بارسلونا کی طالبہ مصباح نے تلاوتِ قرآن کریم کا کتالان زبان میں ترجمہ کیا ۔
٭باقائدہ آغاز کے بعد پاکستان فیڈریشن کے صدر فیض اللہ ساہی، الفلاح کی صدر شبانہ ادریس، نائب صدر فیڈریشن افضال احمد بیدار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کتالونیا کے صدر سے پاکستانی کیمونٹی کے مسائل بیان کیے ۔ اس موقع پر پاکستان فیڈریشن کے صدر نے اردو زبان میں کتالونیا کے صدر کو اپنے مطالبات پیش کیے۔
٭منہاج القرآن بارسلونا کے طالب علم اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے رکن محمد عثمان نے Catalán کتالان زبان میں تقریر کی جس میں کتالونیا کے صدر کو یوم پاکستان پر پاکستانیوں کی خوشیوں میں شمولیت پر خوش آمدید کہا گیا اور تمام پاکستانیوں کو اس خوشی کے موقع پر مبارک باد دی، محمد عثمان نے اپنی تقریر میں کتالونیا کے صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے جھوٹے الزام میں گرفتار پاکستانیوں کی فوری رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔محمد عثمان نے کہا کہ جس طرح پاکستان ہمارا وطن ہے اسی طرح کتالونیا بھی ہمارا وطن ہے کیونکہ ہم یہاں رہ رہے ہیں اورتعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ ہمارے والدین یہاں محنت کرتے ہیں، ہم سب کو مل کر کتالونیا کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنا ہو گا تاکہ یہاں رہتے ہوئے ایک محفوظ مستقبل کا حصول ممکن بنایا جا سکے ۔ محمد عثمان کی تقریر کو شرکاء، محترم قونصلر جنرل اور کتالونیا کے صدر نے بہت پسند کیا اور اس موقع پر نوجوان مقرر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہال کافی دیر تک تالیوں سے گونجتا رہا ۔محمد عثمان نے اپنی تقریرکا اختتام پاکستان زندہ باد اور کتالونیا زندہ باد کے اردو اور کتالان میں نعروں سے کیا۔
٭منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے کتالان اور اردو زبان میں تقریر کی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کتالونیا کے صدر کو اس پر مسرت تقریب میںآمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، آج ہم کو یہ محسوس ہو رہا ہے کہ ہم بھی کتالونیا کے شہری ہیں، انہوں نے محمد عثمان کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئے دن پاکستانیوں کے خلاف سیکورٹی اداروں کی کاروائیوں سے مقامی عوام میں تعصب بڑھنے کا اندیشہ ہے جس کے قبل از وقت خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے اور کتالان حکومت کو بھی اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کتالونیا میں بسنے والے تمام لوگ چاہے وہ کسی بھی قومیت یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں ان کو چاہیے کہ وہ اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور اس سلسلے میں انہوں نے پاکستانی کیمونٹی اور بالخصوص منہاج القرآن بارسلونا کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے پاکستان میں ججوں کی بحالی پر بھی سب کو مباک باد دی ۔ صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری کی کثیر السانی Multilingual تقریر کو حاضرین نے بہت پسند کیا اس طرح زور داروں تالیوں اور نعروں سے ان کی تقریر کا اختتام ہوا۔
٭پاکستانی قونصلر جنرل محترم ایاز حسین سید نے ہسپانوی زبا ن میں اپنی تقریر کی انہوں نے بھی کتالونیا کے صدر کو اس پروگرام میں خوش آمدید کہا اور پاکستانی کیمونٹی کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی ۔ قونصلر جنرل نے محمد عثمان کی کتالان زبان کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کو منہاج القرآن بارسلونا کے طالب علم کو مقامی زبان میں تقریر کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے اور وہ بھی بھی اگلے پروگرام پر مقامی زبان میں تقریر کرنے کی کوشش کریں گے۔ قونصلر نے منہاج القرآن اور پوری پاکستانی کیمونٹی کو اس پروگرام کے مشترکہ انعقاد پر مبادک باد دی ۔
٭تقریب کے مہمان خصوصی کتالونیا کے صدر Jose Montilla کو جب تقریر کی دعوت دی گئی تو حاضرین نے اپنی جگہوں پرکھڑے ہو کر زور دار تالیوں سے دوبارہ ان کا استقبال کیااور ان کی اس پروگرام میں آمد پر زبردست خوشی کا اظہار کیا،انہوں نے پاکستانی کیمونٹی کو ان کے قومی دن اور یومِ قرارداد پاکستان کے دن پر مبارک باد پیش کی اور کتالونیا کی ترقی میں پاکستانیوں کے مثبت کردار کو بھی بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سب کتالونیا کے شہری ہیں اور ہم نے ہی اس کے بہتر مستقبل کے لیے مل جل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضروری نہیں کہ یہاں پیدا ہونے والے لوگ ہی یہاں کے شہری ہیں، ہر وہ بندہ جو یہاں رہتا ہے وہ یہاں کا شہری ہے، انہوں نے بتایا کہ وہ خود سپین کے ایک دور دراز علاقہ سے ہجرت کر کے کتالونیا میں آئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کتالونیا میں رہنے کے لیے ہم سب کو لازمی کتالان زبان سیکھنی چاہئیے، ہم سب کتالونیا کے ثقافتی ورثہ کے مشترکہ طور پر مالک ہیں، دنیا کے مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں نے کتالونیا کی ثقافت کو اسی طرح زرخیز کیا جس طرح مختلف دریا اور نہریں کسی زمین کو زرخیز کرتی ہیں، انہوں نے منہاج مصالحتی کونسل اور پاکستانی کیمونٹی کی جانب سے اس پروگرام پر ان کومدعو کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج سے کافی سال قبل وہ پاکستان کی قومی ائیر لائن PIA کے ذریعے پاکستان گئے تھے اور انہوں نے پاکستان کے مختلف شہروں کا سفر بھی کیا تھا جن میں لاہور، کراچی، پشاور وغیرہ شامل ہیں، ان کو پاکستان کے لوگ اور وہاں کا کلچر بہت پسند آیا، پاکستانی عوام بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں ۔
٭تقریب کے اختتام پر پاکستان کی مشہورمٹھائیوں، سموسوں، پکوڑوں، سیخ کباب اور دیگر چیزوں سے شرکاءکے لیے Refreshment ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔
فُل سائز تصاویر






